تلنگانہ میں کل 30 اپریل کو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کل 30 ۔ اپریل کو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج

حیدرآباد : 29 ۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں کل 30 اپریل، بروز چہارشنبہ، دوپہر ایک بجے  دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔اس سلسلہ میں محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے آج اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نتائج کے اعلان کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں کل یہ نتائج جاری کیے جائیں گے۔

دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء اور طالبات کےعلاوہ ان کے سرپرست کل نتائج کے اعلان کے بعد کے بعد ان سرکاری ویب سائٹ لنکس Website Links کو کلک کرکے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ ⬇️

https://results.bsetelangana.org

https://bse.telangana.gov.in

https://results.bsetelangana.org

یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں21 مارچ سے 4 اپریل تک دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔دسویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں ریاست کے 11,547سرکاری اور خانگی اسکوں کے 5 لاکھ، 90 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق جاریہ سال حکومت نے امتحانی نتائج میں جی پی اے گریڈ کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ماضی کی طرح مضامین کی سطح پر طلبہ کےلیے نشانات کا عمل شروع کیاہے۔ساتھ ہی نشانات کی بنیاد پرگریڈ دیا جائے گا۔اور مارک میمو میں مضامین میں حاصل شدہ نشانات، انٹرنل امتحانات میں حاصل کیےگئے نشانات اور مکمل حاصل شدہ نشانات کو ملاکر کامیابی کا گریڈ دیا جائے گا۔اور ساتھ ہی مارک میمو پر ہی کامیاب اور ناکام کی نشاندہی بھی کی جائے گی!!

امتحانی نتائج کے منتظر تمام طلبہ کی شاندار کامیابی کے لیے  سحر نیوز ڈاٹ کام کی جانب سے نیک خواہشات پیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے