تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد : 19۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے اور اس کے نتائج کے منتظر طلبہ کو آج تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں نے خوشخبری دیتے ہوئے 22  اپریل کو نتائج جاری کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025ء کے نتائج 22 اپریل،بروز منگل 11 بجے دن جاری کیے جائیں گے۔

نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرما رکا دفتر تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور سال دوم کے نتائج جاری کریں گے۔

یاد رہےکہ جاریہ سال 5 مارچ سے 25 مارچ منعقدہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں 9 لاکھ 96 ہزار 971 طلباء اور طالبات نے 1532 امتحانی مراکز میں شرکت کی تھی۔

22 اپریل کو 11 بجے دن انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری کیے جانے کے بعدطلبہ ان ویب سائٹس لنکس کو کلک کرکے وہاں اپنا ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش لکھ کر نتائج دیکھ سکتے ہیں: ⬇️

https://tgbie.cgg.gov.in/

https://results.cgg.gov.in/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے