ریاستی وزیر کے ٹی آر بھی کورونا وائرس سے متاثر

ریاستی وزیر کے ٹی آر بھی کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد:23۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

ریاستی وزیر آئی ٹی،انڈسٹریز و بلدی نظم ونسق کے۔ تارک راماراؤ (کے ٹی آر) بھی آج کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اس کی اطلاع خود کے ٹی آر نے آج سوشیل میڈیا کی مشہور سائٹ "ٹوئٹر” پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے معمولی علامات کے بعد اپنا کوویڈ ٹسٹ کروایا تو رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

 

کارگزار صدر تلنگانہ راشٹر سمیتی و ریاستی وزیر آئی کے ٹی آر نے اپنے اس ٹوئٹ میں ان افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی اپنا ٹسٹ کروالیں اور ساتھ ہی احتیاط کریں جنہوں نے گزشتہ چند دنوں کے دؤران ان سے ملاقات کی تھی۔

اس سلسلہ میں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمان حلقہ لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کے اس ٹوئٹ پر اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ” میری دعاء ہے کہ آپ جلد ٹھیک ہوجائیں منسٹر، ان شاء اللہ امید ہے کہ آپ جلد صحتمند ہوجائیں گے۔”

یاد رہے کہ 19 اپریل کو ان کے والد و وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ بھی معمولی علامات کیساتھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جنہوں نے 21 اپریل کو شہر کے یشودھا ہسپتال میں اپنی طبی جانچ کروائی جس کے بعد ان کے شخصی معالج ڈاکٹر ایم وی راؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مکمل طور پر صحتمند ہیں اور ان کی سی ٹی اسکیان رپورٹ اور آکسیجن لیول بھی نارمل ہے۔