تلنگانہ ایر کارگو کے ذریعہ آکسیجن منگوانے والی پہلی ریاست بن گئی،انڈین ایرفورس کے دو طیارے خالی ٹرکس لیکر اوڈیشہ روانہ
حیدرآباد:23۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)
اب جبکہ ملک کی کئی ریاستوں میں آکسیجن کی قلت سے حکومتوں کیساتھ ساتھ عوام بھی شدید پریشانیوں کا شکار ہیں ایسے میں حکومت تلنگانہ نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے ریاست میں آکسیجن کی قلت پیدا نہ ہو اسکے لیے آج انڈین ایرفورس کے ایرکارگو(مال بردار طیارہ)کے ذریعہ 8 آکسیجن ٹرکس کو اڑیسہ (اڈیشہ) روانہ کیا ہے تاکہ براہ سڑک ان ٹرکس کے ذریعہ آکسیجن کی منتقلی میں تاخیر نہ ہو۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے لیے آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت نے اس طرح کا انوکھا،ذمہ دارانہ اور عوام موافق قدم اٹھایا ہے۔اور یہ ملک میں پہلا موقع ہے کہ حکومت تلنگانہ نے آکسیجن کی منتقلی کیلئے ایرکارگو کا استعمال کیا ہے۔
حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ سے آج صبح کی اولین ساعتوں میں وزیر صحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر اور چیف سیکریٹری سومیش کمار کی نگرانی میں 8 خالی آکسیجن ٹرکس انڈین ایرفورس کے دو C-17 طیاروں میں سوار کروائے گئے جسے لیکر یہ طیارہ اُوڈیشہ کیلئے روانہ ہوگئے جس کے پائلٹ ونگ کمانڈر چتنیہ اور ونگ کمانڈر نجہاون ہیں۔اس موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری سنیل شرما ، سکریٹری ہیلتھ مرتضیٰ علی رضوی ، سرفراز احمد ، ڈاکٹر پریتی مینا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
جہاں ان آکسیجن ٹرکس میں موجود خالی آکسیجن سیلنڈرس میں اُڈیشہ کے کالنگا نگر میں واقع ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں آکسیجن بھرا جائے گا جس کے بعد ان کارگو طیاروں کے ذریعہ آکسیجن سے بھرے ہوئے ٹرک واپس حیدرآباد لائے جائیں گے۔
(ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے)
اس سلسلہ میں ریاستی وزیر آئی ٹی، انڈسٹریز و بلدی نظم نسق کے۔ تارک راما راؤ(کے ٹی آر) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ریاستی وزیرصحت ایٹالہ راجندر اور چیف سیکریٹری سومیش کمار کی ان کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ۔
My compliments to both Health Minister @Eatala_Rajender Garu & @TelanganaCS Somesh Kumar Garu who are supervising Oxygen tankers airlifting from Hyderabad to Orissa to bring back oxygen faster to Telangana – saving 3 days & many valuable lives. First time in India#NeedOfTheHour pic.twitter.com/gAIjpeAOas
— KTR (@KTRBRS) April 23, 2021
وزیر صحت ایٹالہ راجندر اور چیف سکریٹری سومیش کمار دونوں کو میری مبارکباد پیش ہے جنہوں نے آکسیجن کو تیزی کیساتھ تلنگانہ منتقل کرنے کیلئے حیدرآباد سے کارگو طیارہ کو اڈیشہ روانہ کیا اوراس موقع پر خود ایرپورٹ پر موجود رہ کر اس کی نگرانی کی۔
ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایرکارگو کے ذریعہ آکسیجن منگوائے جانے سے ان ٹرکوں کو تین دن کا سڑک کاسفر نہیں کرنا پڑے گا اور اس سے موجودہ حالات میں وقت کی بچت بھی ہوگی اور ریاست میں آکسیجن کی قلت پیدا نہیں ہوگی جس سے بہت سی قیمتی جانیں بچ جائیں گی۔
ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان میں پہلی بار آکسیجن کے لیے فوجی طیارہ کا استعمال ریاست تلنگانہ میں کیا گیا ہے۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ کوروناوائرس کی پہلی لہر کے دؤران گزشتہ سال تلنگانہ حکومت، ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر، وزیر صحت ایٹالہ راجندر، وزیر آئی ٹی و بلدی نظم نسق کے علاوہ محکمہ پولیس،محکمہ صحت کی خدمات اور حکمت عملی لائق ستائش ہی کہی جاسکتی ہے کہ تلنگانہ ریاست میں کورونا متاثرین اوراموات کی شرح کم ریکارڈ ہوئی تھی۔
ساتھ ہی کوروناوائرس کے باعث ساری دنیا اور ہندوستان کیساتھ ساتھ ریاست تلنگانہ کی مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی زبردست کمی ہوئی تاہم حکومت تلنگانہ نے اپنی کسی بھی اسکیم کو نہیں روکا اور نہ اس میں تخفیف کی۔
اب بھی رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ،شادی مبارک ،کلیانہ لکشمی، کے سی آر کِٹ،طلبہ کو اسکالر شپس،سرکاری ملازمین کی تنخؤاہوں کی ادائیگی کیساتھ ساتھ جاریہ دنوں اسکولس کے بند ہونے سے معاشی طور پر پریشان خانگی ٹیچرس کو ماہانہ دو ہزار روپئے اور فی خاندان 25 کلو چاول کی فراہمی کا دو دن قبل ہی آغاز کیا۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دودنوں کے دؤران حکومت تلنگانہ نے اب تک ایک لاکھ، 12 ہزار 843 خانگی ٹیچرس کو 22 کروڑ 56 لاکھ،86 ہزار روپئے ادا کیے ہیں۔ جبکہ ان خانگی ٹیچرس کو فی خاندان 25 کلو کے حساب سے 28 لاکھ،39 ہزار،675 کلو باریک چاول جاری کرچکی ہے حکومت تلنگانہ کا یہ اقدام ملک کی دیگر ریاستوں کیلئے ایک مثال ہے۔!!
Pictures Courtesy : Twitter