واٹس ایپ یونیورسٹی میں کوچنگ کے سائڈ ایفکٹ، ملک کی آزادی اور تشکیل تلنگانہ میں بی جے پی کی کوئی تاریخ نہیں :وزیر تلنگانہ کے ٹی آر

واٹس ایپ یونیورسٹی میں کوچنگ کے سائڈ ایفکٹ
 ملک کی آزادی اور تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی کی کوئی تاریخ نہیں 
جھوٹ اور جملا بازی ان کا ڈبل انجن: ریاستی وزیر کے ٹی آر کا ٹوئٹ

حیدرآباد: 03۔جون(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم نسق کے۔تارک راماراؤ (کے ٹی آر) نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتیہ جنتاپارٹی پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "واٹس ایپ یونیورسٹی میں کوچنگ کے سائڈ ایفکٹ” 

دراصل کل 2 جون کویوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ریاست کی تشکیل کے 8 سال بعد پہلی مرتبہ مرکزی حکومت کی وزارت ثقافت کی جانب سے دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔باقاعدہ تصویری نمائش کے ساتھ دیگرثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔جس میں مرکزی وزرا جی۔کشن ریڈی اور میناکشی لکھی بھی شریک تھے۔

اس تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے”الوری سیتا راما راجو،رام جی گوڑ،کومرم بھیم ان سب لوگوں نے تلنگانہ، دیش اور نظام سے چھٹکارہ پانے کے لیے ڈھیر سارا سنگھرش کیا”۔

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی اس تقریر کے اس حصہ کو سوشل میڈیا پروائرل کیا گیا ہے۔کیونکہ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو کو برطانوی پولیس نے 7 مئی 1924 کو گولی مارکر ہلاک کردیاتھا۔ان کا نہ تلنگانہ تحریک سے اور نہ نظام دکن کے خلاف چلائی گئی مہم سے کوئی تعلق تھا۔اور ملک 1947 میں آزاد ہوا تھا۔

اس سلسلہ میں کرشن ٹی آرایس krishanTRS#نے تصویری نمائش کامشاہدہ کرتے ہوئےلی گئی وزیرداخلہ امیت شاہ کی تصویرٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”نہ ہی ہندوستان کےوزیرداخلہ اورنہ ہی وزیر ثقافت کو تلنگانہ کی تاریخ کا کوئی احساس ہے۔امیت شاہ کی تقریرمیں شری الوری کا ذکر ہی نہیں،تصویری نمائش بھی تھی۔کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ الوری گارو کاحیدرآبادیاتلنگانہ سے کیا تعلق ہے؟کیا انہوں نے راجامولی کا نام بھی لیا؟ 

کرشن ٹی آرایس نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ویڈیو کا وہ حصہ بھی ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا کہ”اس لیےتعلیم ضروری ہے،ورنہ احمق تاریخ کومسخ کرنے سےنہیں ہچکچائیں گے۔ہماری پوری تلنگانہ جدوجہد ہماری شناخت کے لیے تھی۔پورے احترام کے ساتھ الوری گارو کا حیدرآباد یا تلنگانہ سے کیا تعلق ہے؟ اگر بی جے پی فلموں کو تاریخ بنانا چاہتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے”۔

کرشن ٹی آر ایس کے ان تصویر اور ویڈیو والے دونوں ٹوئٹس کو ری۔ٹوئٹ کرتے ہوئے ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم ونسق کے۔تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نےلکھا ہے کہ "واٹس ایپ یونیورسٹی میں کوچنگ کے ضمنی اثرات Side Effects# 😁
بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جس کی جمہوری جدوجہد کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔نہ ہندوستان کی آزادی میں اور نہ ہی تلنگانہ کی تشکیل میں۔ ان کی واحد طاقت جھوٹ اورجملا Jumla# کا ڈبل انجن ہے” ۔