وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین اور گولڈ شوٹر ایشا سنگھ کی پرگتی بھون میں تہنیت،ظہرانے پر مدعو

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین
اور گولڈ شوٹر ایشا سنگھ کی پرگتی بھون میں تہنیت،ظہرانے پر مدعو

حیدرآباد: 02۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چندراشیکھرراؤ نے آج یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں 19 مئی کو استنبول،ترکی میں منعقدہ فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کو یکطرفہ انداز میں 0-5 سےشکست دےکرخواتین کی عالمی چمپئن شپ میں 52 کلوگرام کے زمرہ میں سونے کاتمغہ حاصل کرتے ہوئے ملک،قوم اور ریاست کا سر فخر سےاونچا کرتے ہوئے دختر تلنگانہ نکہت زرین کی جانب سے ورلڈ باکسنگ چمپئن(خواتین) کا اعزاز اپنےنام کرنے اورجرمنی میں منعقدہ ورلڈکپ شوٹنگ مقابلوں میں تین گولڈمیڈل حاصل کرنےوالی ایک اوردختر تلنگانہ ایشاسنگھ کو فی کس دو کروڑ روپئے نقد رقم پرمشتمل چیکس بطور انعام حوالے۔

وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ کی جانب سے کل ہی نکہت زرین جن کا تعلق نظام آباد سے اور ایشا سنگھ کا تعلق حیدرآباد سے کو فی کس دو کروڑ روپئے نقد رقم اور جوبلی ہلز یا بنجارہ ہلز جیسے پاش علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے لیے اراضی منظور کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤنے آج دوپہر نکہت زرین اور ایشا سنگھ کو ان کے افراد خاندان کے ساتھ پرگتی بھون مدعو کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دیا۔وزیراعلیٰ نےنکہت زرین اور ایشاسنگھ کی شال پوشی کی اور انہیں یادگار مومنٹوز اور گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ نے ان دونوں دختران تلنگانہ اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا ان تمام کے ساتھ فوٹوز کھنچوائے اور ان کے ساتھ مل کر ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ نے نکہت زرین اور ایشا سنگھ سے گولڈ میڈلس حاصل کرنے کے لیے ان کی جانب سے کی گئیں تیاریوں اور حکمت عملی کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر نکہت زرین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کے والد جمیل احمد اور والدہ پروین سلطانہ نے بچپن سے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین نے وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ کو بتایا کہ باکسنگ کی تربیت کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ان کی مالی امداد اور ہمت افزائی نے ان میں مزید حوصلہ پیدا کیا۔

یاد رہے کہ 2 جون کو علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 2014 میں تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں وزیراعلیٰ کے۔چندرا شیکھرراؤ نے نکہت زرین کو 50 لاکھ روپئے کی مالی امداد دی تھی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ نے ایشاسنگھ سے بھی تفصیلی بات کی اور ان کے والد سچن سنگھ اور والدہ شری لتا کی بھی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ کے سی آرنے نکہت زرین اور ایشا سنگھ سمیت ان کے افراد خاندان کے ساتھ ایک گھنٹہ کا وقت گزارتے ہوئے ان کے کارناموں پر مبارکباد پیش کی اورمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر سیاحت سرینواس گوڑ،ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

https://www.facebook.com/100006500620275/videos/1224404438298713/