تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ہال ٹکٹ جاری، اب طلبہ خود اپنی ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ہال ٹکٹ جاری
اب طلبہ خود اپنے ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں

حیدرآباد : 25۔فروری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کےلیے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، حیدرآباد کی جانب سے تین دن قبل طلبہ کے ہال ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔جاریہ سال طلبہ خود اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل صرف کالجوں کے پرنسپل کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی ویب سائٹ کو لاگ ان کرکےہال ٹکٹ ڈاؤن کرکے طلبہ کے حوالے کی جاتی تھیں۔لیکن اب تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سےطلبہ کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ خود اپنے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔اس کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ طلبہ بورڈ کی اس لنک کو کلک کرکے اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن کرسکتے ہیں۔

/https://tsbie.cgg.gov.in

ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ :

⬅️ 1۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن TSBIE کی اوپر دی گئی لنک کو کلک کیجئے۔
⬅️ 2۔ ہوم پیج کا آپشن کلک کیا جائے۔وہاں انٹرمیڈیٹ سال اول یا سال دوم کے آپشن کو سیلکٹ کیا جائے۔
⬅️ 3۔ لاگ ان پر کلک کرکے سال اول یا سال دوم کا آپشن سیلکٹ کیا جائے۔ہال ٹکٹ کے لیے اپنا رول نمبر یا گزشتہ سال کے ہال ٹکٹ کا نمبر اور اپنی تاریخ پیدائش ٹائپ کی جائے۔
⬅️ 4۔ اس کے بعد طالب علم کی ہال ٹکٹ نظر آئے گی اس کو ڈاون لوڈ کرلیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے 28 ڈسمبر کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ سالانہ امتحانات 28 فروری بروز چہارشنبہ تا 19 مارچ بروز منگل منعقد ہونگے۔ان امتحانات کے اؤقات 9 بجے صبح تا دوپہر 12 بجے تک ہونگے۔

جبکہ انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات یکم فروری سے 15 فروری تک منعقد ہونگے۔پہلےسیشن کے امتحانات 9 بجے صبح تا 12 بجے دوپہر تک اور دوسرے سیشن کے امتحانات 2 بجے دوپہر تا شام 5 بجے منعقد ہونگے۔

انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے امتحانات کا شیڈول اور مکمل تفصیلات کے لیے اس لنک کو کلک کریں :- ⬇️

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری