کل یوم تاسیس تلنگانہ، وزیراعلیٰ حیدرآباد میں قومی پرچم لہرائیں گے، مرکزی وزارت ثقافت کی جانب سے دہلی میں تقریب،امیت شاہ کی شرکت

کل یوم تاسیس تلنگانہ،وزیراعلیٰ حیدرآباد میں قومی پرچم لہرائیں گے
مرکزی وزارت ثقافت کی جانب سے پہلی مرتبہ دہلی میں تقریب
وزیر داخلہ امیت شاہ،کشن ریڈی اور میناکشی لیکھی کی شرکت
اضلاع میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کرنے والے وزرا کی فہرست جاری

حیدرآباد: 01۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ کا کل 2 جون کو یوم تاسیس TelanganaFormationDay# منایا جارہاہے۔طویل وصبرآزما جدوجہد کے بعد بالآخر تلنگانہ ملک کی 29 ویں ریاست کی حیثیت سے 2 جون 2014ء  کو ملک کے نقشہ پر وجود میں آئی تھی۔

کل بروز جمعرات 2 جون کی صبح وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ حیدرآبادکے تاریخی باغ عامہ PublicGarden# میں یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم لہرائیں گے۔بعدازاں گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کوخراج عقیدت پیش کریں گے۔اس سلسلہ میں ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار اور ریاستی ڈی جی پی ایم۔مہیندرریڈی نے باغ عامہ میں تقریب کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب ریاست تلنگانہ کے قیام کے 8 سال بعد پہلی مرتبہ مرکزی وزارت سیاحت وثقافت کی جانب سے دہلی میں کل یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔پریس ریلیز کے مطابق کل 2 جون کو شام 6 بجے دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکرانٹرنیشنل سنٹر میں منعقدہونےوالی اس یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے علاوہ مرکزی وزیرسیاحت وثقافت جی۔کشن ریڈی اور وزیرمملکت برائے امور خارجہ محترمہ میناکشی لیکھی بھی شرکت کریں گے۔جس میں تلنگانہ کے عوامی کلاکار ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔

کل ریاست کے دیگر 32 اضلاع میں منعقدہونے والی یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب میں مذکورہ ریاستی وزرا اور عوامی نمائندےشرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دیں گے۔
سنگاریڈی : ریاستی وزیرداخلہ محمدمحمودعلی
نظام آباد : ریاستی وزیر پرشانت ریڈی
ورنگل : چیف وہپ ،ڈی ۔ونئے بھاسکر
ہنمکنڈہ : ریاستی وزیر ایابیلی دیاکرراؤ
وقارآباد : ڈپٹی اسپیکر پدماراؤ
عادل آباد : چیف وہپ گمپا گووردھن
محبوب نگر : ریاستی وزیر سرینواس گوڑ
سدی پیٹ : ریاستی وزیر ہریش راؤ
سرسلہ : ریاستی وزیر کے ٹی آر
رنگاریڈی : ریاستی وزیر پی۔سبیتا اندراریڈی
میڑچل : ریاستی وزیر ملاریڈی
کاماریڈی : اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی
کریم نگر : ریاستی وزیر گنگولا کملاکر
میدک : ریاستی وزیر تلسانی سرینواس یادو
نرمل : ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی
پیدا پلی : صدر منصوبہ بندی کمیشن : ونود کمار
نارائن پیٹ : حکومتی صلاح کار رمناچاری
سوریہ پیٹ : ریاستی وزیر جگدیش ریڈی
نلگنڈہ : چیئرمین قانون ساز کونسل گتہ سکھیندرریڈی
ونپرتی : ریاستی وزیر نرنجن ریڈی
ناگرکرنول : جی۔بلراج
ملگ : چیف وہپ ،پربھاکر راؤ
محبوب آباد : ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ
منچریال : بالکا سمن
آصف آباد : آرکے پوڈی گاندھی
کھمم : ریاستی وزیر پی۔اجئے
گدوال : حکومتی صلاح کار انوراگ شرما
جنگاؤں : حکومتی صلاح کار،جی آر ریڈی
بھونگیر یادادری : چیف وہپ جی۔سنیتا
جگتیال : ریاستی وزیر کے۔ایشور
بھوپال پلی : حکومتی صلاح کار راجیو شرما
کوتا گوڑم : آر۔کانتا راؤ