وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر مکمل طور پرصحتمند ہیں : ڈاکٹر ایم وی راؤ کا بیان
حیدرآباد:21۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)
وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ مکمل طور پرصحتمند ہیں وزیر اعلیٰ کے شخصی معالج ڈاکٹر ایم وی راؤ نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی ہے۔
ڈاکٹر ایم وی راؤ نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر جو کہ دو دن قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اب ان میں سے کوروناوائرس کی علامات بھی مکمل طورپر ختم ہوئی ہیں۔اور آکسیجن لیول بھی حسب معمول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج چہارشنبہ کو حسب معمول وزیراعلیٰ کے سی آر کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا اور وزیراعلیٰ کے سی ٹی اسکیان کی رپورٹ بھی نارمل ہے۔وزیراعلیٰ کے سی آر کے شخصی معالج ڈاکٹر ایم وی راؤ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جلد ہی اپنی خدمات سے رجوع بکار ہوجائیں گے۔
یا د رہے کہ پیر کے دن وزیراعلیٰ کے سی آر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایراولّی میں وہ اپنے فارم پر ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

آج شام وزیراعلیٰ کے سی آر اپنے طبی معائنہ کی غرض سے یشودھا ہسپتال سوماجی گوڑہ میں پہنچے تھے جہاں ان کا سی ٹی اسکیان کے علاوہ دیگر طبی معائنے کیے گئے۔

