تلنگانہ کابینہ کا اجلاس آج ،لاک ڈاؤن پرتجسس، روزآنہ دوپہر 2 بجے سے کرفیو کے نفاذ کا لیا جاسکتا ہے فیصلہ ؟

تلنگانہ کابینہ کا اجلاس آج،لاک ڈاؤن پرتجسس
روزآنہ دوپہر 2 بجے سے کرفیو کے نفاذ کا لیا جاسکتا ہے فیصلہ؟

حیدرآباد:11مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ کی قیادت میں آج بروز منگل 11 مئی کو دوپہر 2بجے پرگتی بھون حیدرآباد میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔

جس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ اس کابینہ کے اجلاس میں چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ ریاست میں بڑھتی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کے پیش نظرکیا فیصلہ لیں گے؟

ریاست میں دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ یا پھرکوروناوائرس کی روک تھام کی غرض سے دیگر مختلف سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے فیصلہ کا امکان جتایا جارہا ہے!

یاد رہے کہ ریاست میں 20 اپریل سے رات 9بجے سے صبح 5بجے تک نائٹ کرفیو نافذ ہے جس پر 15مئی تک عمل آوری ہوگی۔
بتایا جاتا ہے کہ عہدیداروں کی رپورٹ میں واضح ہوا ہے کہ اس نائٹ کرفیو کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے ہیں اور بتدریج کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے!

ریاست میں زیادہ تر عوام لاک ڈاؤن کے نفاذ کے حق میں نظر آرہے ہیں اور حکومت لاک ڈاؤن سے ریاستی معیشت اور عام زندگی پر پڑنے والے اثرات پر غور کررہی ہے۔

اب چیف منسٹر کے ۔چندرا شیکھر راؤ کے سامنے دو آپشن ہیں ایک یہ کہ ریاست تلنگانہ میں عیدالفطر کے فوری بعد 15 مئی تا 31 مئی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے! یا پھر انہی تواریخ میں مختلف ریاستوں کی طرح روزآنہ دوپہر 2 بجے سے دوسرے دن صبح 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا حکومت فیصلہ لے سکتی ہے!!

وہیں اس کابینہ کے اجلاس میں کل 12 مئی سے ہی ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان بھی ممکن ہے؟ اور اسکے لیے عوام کو اشیائے ضروریہ کی خریدی کیلئے چار گھنٹے کا وقفہ دیا جاسکتا ہے!! مگرمسلمانوں کیلئے عیدالفطر کی رعایت چیف منسٹر کے ذہن میں ضرور رہے گی!!