تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے عدم نفاذ پر ہائیکورٹ ریاستی حکومت پر برہم
حیدرآباد:11مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاستی ہائیکورٹ نے آج ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے باؤجود تلنگانہ میں ہنوزلاک ڈاؤن کے عدم نفاذپر ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہےاور انتباہ دیا کہ وہ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے اس سلسلہ میں ریاستی ہائیکورٹ ریاست میں لاک ڈاؤن یا کرفیوکے عدم نفاذ پر سخت موقف اختیار کیا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت نے نائٹ کرفیو کا اعلان کیا تھا۔
ریاستی ہائیکورٹ نے ریاست میں کورونا ٹسٹنگ میں کمی کیساتھ ساتھ تلنگانہ کی سرحدات پر علاج کی غرض سے دیگر ریاستوں سے حیدرآباد منتقل کیے جانے والے کورونا متاثرین کے ایمبولنس روک دئیے جانے پر بھی سوال کیے کہ ایمبولنس کیوں روکے جارہے ہیں؟
ریاستی ہائیکورٹ کو ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ اس سلسلہ میں آج دو بجے دن ریاستی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد کیا جارہاہے ۔جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جس پر ہائیکورٹ نے اس کیس کی سماعت ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔اور کہا ہے کہ ڈھائی بجے کے بعد لاک ڈاؤن کے نفاذ پر حکومت کا موقف واضح کیا جائے۔