ریاست تلنگانہ میں کل 12مئی سے دس روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

ریاستی خبریں قومی خبریں

ریاست تلنگانہ میں کل 12مئی سے دس روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

حیدرآباد: 11۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں کل بروز چہارشنبہ 12 مئی سے دس روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا ریاستی حکومت نے آج چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ کی قیادت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے۔

ریاست میں اس لاک ڈاؤن پر روزآنہ صبح 10 بجے سے دوسرے دن صبح 6 بجے تک عمل ہوگا۔ یعنی روزآنہ صبح 6 بجے تا 10بجے دن چارگھنٹوں کیلئے اس لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی جائے گی تاکہ عوام اور دُکاندار بلاء روک ٹوک بشمول تمام اشیائے ضروریہ اور دیگر ضروری چیزوں کی خرید و فروخت کرلیں۔ وہیں اس لاک ڈاؤن کے دؤران اییمرجنسی خدمات پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔

ریاستی ہائیکورٹ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ سے آج ڈھائی بجے دن تک واقف کروانے کی سخت ہدایت کے دؤران ریاستی کابینہ نے کل 12 مئی سے ہی ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فوری طور پر فیصلہ لیا ہے۔

ساتھ ہی کابینہ کے اس اجلاس میں ملک میں کوویڈ ویکسین کی قلت کے پیش نظر عالمی سطح پر کوویڈ ویکسین کی خریدی کیلئے گلوبل ٹنڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ کی قیادت میں ہنوز جاری ہے جس میں کئی ایک دیگر فیصلے لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے