جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی تانڈور میں نوجوانوں کے لیے
سہء ماہی "تفہیم دین ڈپلومہ کورس” کے پہلے بیاچ کی تعلیم کا آغاز
وقارآباد/تانڈور:21۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)
لڑکوں اور لڑکیوں کو بنیادی و ضروری دینی تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی زیر سرپرستی اور حضرت مولانا محمد عبدالقوی صدر دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ وآندھرا کی توجہ دہانی اور ہدایت پر عقائد، عبادات،معاشرت،معاملات اور اخلاقیات کے ضروری اسباق پرمشتمل سہ ماہی نصاب بنام "تفہیم دین ڈپلومہ کورس” اردو اور رومن انگلش میں ترتیب دیا گیاہے۔
اس کورس کے لیے 25 نوجوانوں پر مشتمل ایک بیاچ بنایا گیا ہے اورحسب اعلان کل بعد نماز عشا مسجد قریش ،قدیم ترکاری بازار تانڈور میں مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی نگرانی میں پہلے بیاچ کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز عمل میں لایا گیا۔
مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے بتایا کہ اس کورس کی جانب نوجوانوں کے رجحان اور ان کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے بہت جلد مختلف شفٹوں میں مختلف بیاچس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کہا کہ یہ شعبہ بہت جلد مسجد سے ہٹ کر کسی مناسب عمارت میں ایک "اسلامک سنٹر”کے طور پر کام کرے گا تاکہ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے لئے بھی باپردہ تعلیم کا نظم کیا جائے گا اور کالجس کے طلبہ اور عوام کی سہولت کے مطابق دن بھر اس "اسلامک سنٹر”میں دینی سرگرمیاں جاری رہیں۔

