سر منڈوایا تو اولے پڑگئے!!
حیدرآباد: شمس آباد میں رؤڈی شیٹ بند ہونے کی خوشی میں مجرا پارٹی
فارم ہاؤز سے رؤڈی شیٹرس، چار مخنث اور 48 افراد گرفتار
موبائل فونس،چاقو اور حقے ضبط،اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد: 06۔نومبر (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافاتی ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے ایک فارم ہاؤز پر گزشتہ نصف شب کے بعد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم (SOT#) نے دھاوہ منظم کیا۔اس دھاوے کے دؤران اسپیشل آپریشن ٹیم نے اس فارم ہاؤز سے پانچ رؤڈی شیٹرس کے ساتھ چار مختنث کے علاوہ دیگر 47 افراد کو تحویل میں لے لیا۔
عہدیداروں کے مطابق سائبر آباد پولیس کمشنریٹ اورشمس آباد پولیس اسٹیشن کے حدو میں موجودشمس آباد منڈل کے رامانجا پور کے ایک فارم ہاؤز میں رؤڈی شیٹرس نے یہ مجرا پارٹی منعقد کی تھی۔جس میں چار مخنث (تیسری صنف،ہجڑے )بھی بطور خاص مدعو کیے گئے تھے اور اس پارٹی میں غیر اخلاقی حرکتیں اور فحش رقص کیا جارہا تھا۔
کہ اسپیشل آپریشن ٹیم نےدھاوہ منظم کرتےہوئےاس مجرا پارٹی سے شراب،حقےسمیت نشہ میں موجود چارمخنثوں کے ساتھ ساتھ رؤڈی شیٹرس اور 48 افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش میں مصروف ہیں۔
اسپیشل آپریشن ٹیم کے مطابق پرانے شہر کے ایک رؤڈی شیٹر کی پولیس کی جانب سے بہتر طور طریقہ اور مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے پر رؤڈی شیٹ بند کی گئی تھی تاکہ وہ معاشرہ میں دوبارہ بہتر زندگی گزارسکے۔
تاہم بزرگوں کےقول کے مطابق کہ”سر منڈوایا تو اولے پڑنے لگ گئے”کے مصداق اس سابق رؤڈی شیٹر نے پولیس کی جانب سے اپنی رؤڈی شیٹ بند کیےجانے کی خوشی میں ایک مجرا پارٹی ترتیب دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں اور جان پہچان والوں کو اس مجرا پارٹی میں مدعوکیا تھا۔شمس آباد منڈل کےایک فارم ہاؤز میں اس مجرا پارٹی کے انعقاد کی اطلاع کےفوری بعد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم(ایس او ٹی) نے اس فارم ہاؤز پر دھاوہ منظم کیا۔
سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کے فیس بک اور ٹوئٹر پر دی گئی اطلاع کے مطابق اس مجرا پارٹی کے دؤران فارم ہاؤز پر کیے گئے دھاوے میں 48 افراد،4 مخنث (تیسری صنف،ہجڑوں)کےعلاوہ 4 چاقو،پانچ حقے کے اسٹانڈس اور 49 موبائل فونس تحویل میں لیے گئے ہیں۔اور یہ فارم ہاؤز میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کے ایک سابق رؤڈی شیٹر کی ملکیت ہے۔جنہوں نے اس مجرح پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔
دوسری جانب شہر حیدرآباد کی ترقی اور توسیع کے دؤران شمس آباد کے علاوہ حیدرآباد کی چاروں جانب موجود چند فارم ہاوزس اور ریسارٹس میں ایسی غیر اخلاقی اور غیرسماجی تقریبات اور پارٹیوں کے انعقاد کی اطلاعات عام ہیں۔جہاں تفریح کے نام پر شراب نوشی،عیاشی،نشہ آور ادویہ کا استعمال اور رات بھر دھمال کی اکثر شکایت کی جاتی رہتی ہے۔انہی شکایتوں کےبعد اسپیشل آپریشن ٹیم اورٹاسک فورس متحرک ہوگئے ہیں۔ایسے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
ضرورت شدید ہے کہ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ،سائبر آباد پولیس کمشنریٹ اور راچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ کی جانب سے مشترکہ آپریشن انجام دینے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔اور ایسے فارم ہاوزس اور ریسارٹس میں جاری ایسی غیرمہذب اور غیراخلاقی سرگرمیوں کی سرکوبی عمل میں لائی جائے۔جو حیدرآبادی معاشرہ اور برسوں قدیم دنیا بھر میں موجود حیدرآبادی تہذیب کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔


