حیدرآباد میں اسپا اور بیوٹی سیلون کی آڑ میں جسم فروشی کا پردہ فاش،جملہ 23 گرفتار

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

حیدرآباد میں اسپا اور بیوٹی سیلون کی آڑ میں جسم فروشی کا پردہ فاش،جملہ 23 گرفتار

حیدرآباد: 05۔ستمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے مادھا پور میں اسپا اور سیلون کی آڑ میں جاری جسم فروشی کے دھندے کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے مصدقہ اطلاعات کے بعد اسپا سنٹرس پر دھاوے منظم کرتے ہوئے جسم فروشی کا ریاکٹ چلانے والوں اورسیکس ورکرس کو گرفتار کرلیا ہے اور ان پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپا سنٹرس میں جسم فروشی کے گورکھ دھندے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اسپا سنٹرس پر دھاوے منظم کرتے ہوئے مساج کے نام پر جسم فروشی کے دھندے میں مصروف سیکس ورکرس کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے دھاوؤں کے دؤران انکشاف ہوا کہ اسپا اور سیلون کے دلکش سائن بورڈس اور خوبصورت چہروں کی آڑ میں ان سیلون اور اسپا میں جسم فروشی کا دھندہ جاری تھا!

اسی دؤران پولیس نے مادھا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی رات اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی ) نے این اسکوائر بلڈنگ، ڈی۔مارٹ لین میں ایک جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوہ منظم کیا جہاں اسپا سنٹر اور بیوٹی سیلون کے نام پر جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہا تھا اور ملزمین کوتحویل میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں جسم فروشی کے اس دھندہ کے اصل سرغنہ چٹی بابو سمیت اس اسپا سنٹر اور بیوٹی سیلون کے دو مینیجرس کے علاوہ دس لڑکیوں کو آزاد کرواتے ہوئے دس لڑکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اور ان کے قبضہ سے 73,000 روپئے کی نقد رقم ،28 موبائل فونس،ایک کار اور چار لاکھ روپئے بیالنس کے حامل بینک کھاتے کی پاس بک اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ضبط کرلی ہے۔پولیس نے اس ساری کارروائی کے دؤران محسوس کیا کہ آن لائن کے ذریعہ یہ دھندہ چلایا جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے