دوبئی سے حیدرآباد پہنچنے والی فلائٹ کے باتھ روم سے 350 گرام سونا کے بسکٹ برآمد

ریاستی خبریں

دوبئی سے حیدرآباد پہنچنے والی فلائٹ کے باتھ روم سے 350 گرام سونا کے بسکٹ برآمد

حیدرآباد:05۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں ڈرمائی انداز میں ایک طیارہ کے مقفل باتھ روم سے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف ) کے عہدیداروں کو 350 گرام سونا دستیاب ہوا ہے۔

مانا جارہا ہے کہ لمحہ آخر میں کسی مسافر یا سونا کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا کو ئی فرد خوف کے باعث اس سونا کو طیارہ کے باتھ روم میں چھپادیا ہوگا!

پولیس عہدیداروں کے بموجب دوبئی سے حیدرآباد آرہی انڈیگو کی فلائٹ 6E25 کے باتھ روم کو فضاء میں ہی کسی نے باہر سے مقفل کردیا جس پر طیارہ پر سوار عملہ اور مسافرین میں خوف کی لہر پیدا ہوگئی کہ کہیں کسی نے باتھ روم میں دھماکو اشیاء رکھ کر باتھ روم کو مقفل تو نہیں کیا؟!

اس طیارہ کے پائلٹ نے فوری اس واقعہ کی اطلاع ایرپورٹ حکام کو دی جس کے بعد طیارہ کو شمس آباد ایرپورٹ کے ایمرجنسی رن وے پر لینڈ کروایا گیا۔

اس وقت تک اس ایمرجنسی رن وے پرانڈیگو ایرلائنس کے عہدیدار،سی آئی ایس ایف کی فورس،بم اسکواڈٖ ، ڈاگ اسکواڈکو تیار رکھا گیا تھا۔

طیارہ میں فوری تلاشی مہم شروع کردی گئی جب سی آئی ایس ایف نے فلائٹ کے باتھ روم کا قفل توڑکر باتھ روم کی تلاشی لی تو انہیں سونا دستیاب ہوا جسے نامعلوم افراد نے 350 گرام سونا کے بسکٹس کوطیارہ کے باتھ روم میں لگی ٹیوب لائٹ کے چوک میں چھپاکر منتقل کرنے کی کوشش کی تھی یا پھر ایرپورٹ پر تلاشی کے دؤران پکڑے جانے کے خوف سے اپنے ساتھ لایا ہوا سونا باتھ روم میں چھپادیاتھا۔

سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے طیارہ کے باتھ روم سے اس 350گرام سونا کے بسکٹس کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ایرپورٹ کے کسٹم عہدیداروں کے حوالے کردیا ۔کسٹم عہدیداروں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے