پڑوسی خاتون سے جھگڑے پر برہم بیٹے نے ماں کو تھپڑ مار دیا، ضعیف ماں کی موت
نئی دہلی :17 مارچ (ایجنسیز/سحر نیوزڈیسک)
بیٹے کی جانب سے اپنی ماں کے گال پر زوردار تھپڑ مارنے سے ضعیف ماں کی موت واقع ہوگئی۔

دہلی کے دُوارکا میں پیش آنیوالے اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات کے مطابق اؤتار کول 75 کا گاڑی کی پارکنگ کے مسئلہ پر منگل کے دن پڑوسی خاتون سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی تاہم اؤتار کول کے بیٹے رنبیر کی مداخلت کے بعد یہ جھگڑا ختم ہوا۔
اس پڑوسی خاتون سے جھگڑا اور معاملہ پولیس تک پہنچنے پر برہم بیٹا اور بہو کے درمیان جھگڑے کے دؤران حالت برہمی میں بیٹے رنبیر نے اپنی ماں اؤتار کول کے گال پر تھپڑ رسید کردیا۔

جس سے وہ ضعیف ماں زمین پر گرکر بیہوش ہوگئی جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد معائنہ ڈاکٹرس نے ماں اؤتار کول کو مردہ قرار دیا۔
(واقعہ سے متعلق مکمل سی سی کیمرہ کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے)
بیٹے کی جانب سے ماں کو بہو کی موجودگی میں تھپڑ مارے جانے والا واقعہ مکان کے باہر نصب سی سی کیمرہ میں قید ہوگیا۔اور اسی سی سی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پرماں اؤتار کول کی موت کے معاملہ میں دُوارکا پولیس نے بیٹے رنبیر اور بہو کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا ۔