وقارآباد ضلع : حادثات کی روک تھام کے لیے تانڈور پولیس نے شیواجی چوک پرمکمل راستہ بند کردیا

وقارآبادضلع :حادثات کی روک تھام کے لیے
تانڈور پولیس نے شیواجی چوک پر مکمل راستہ بند کردیا

وقارآباد/تانڈور:15۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآبادضلع کے تانڈور کی گوتاپور روڈ پر 24 گھنٹے بالخصوص مال بردار گاڑیوں اور آرٹی سی بسوں کا گزر ہوتا ہے۔اب اس تانڈور۔چنچولی روڈ کو نیشنل ہائی وے157 A سے منسلک کردیا گیاہے۔اور ساتھ کاگنا ندی تا گوتاپور سڑک بچھادی گئی ہے۔

کرناٹک جانے والی اس انتہائی مصروف شاہراہ پرسمنٹ فیکٹریز،مریان،ملکاپور،کرنکوٹ اور ہوگی پور میں موجود پتھروں کی معدنیات اورصنعتوں تک جانے اور وہاں سے آنےوالی ٹریفک سے حادثات عام ہیں۔

ایسے میں شہر میں موجود شیواجی چوک انتہائی خطرناک حد تک حادثات کا مرکز بن کر رہ گیا ہے۔مل ریڈی پلی کی جانب سےمرشددرگاہ جانے والی اس سڑک پر زیادہ تر نوعمر لڑکے گاڑیوں پر گوتاپور روڈ پر سے گزرنے والی گاڑیوں کی پرواہ کیے بناءتیز رفتاری کے ساتھ سڑک پار کرتے ہوئے حادثات کا شکار ہوتے ہیں یا پھر محفوظ رہ جاتے ہیں۔چونکہ گوتاپور روڈ کی حالت اب درست کردی گئی ہے تو ٹریفک نظام بھی بڑھ گیا ہے اور گاڑیوں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ان حادثات کوروکنے کی غرض سے آج تانڈورپولیس نےایک اہم اقدام کرتے ہوئےشیواجی چوک پرمجسمہ اور روڈ ڈیوائیڈرکے درمیان بیارکیڈس لگاتے ہوئے مرشد درگاہ روڈ سے مل ریڈی پلی جانےوالے اور مل ریڈی پلی سے مرشد درگارہ کی جانب جانے والے راستے کو بند کردیا ہے۔اب ان دونوں جانب سفر کرنے والے گاڑی سواروں کوتھوڑا فاصلہ طئے کرتےہوئے یوٹرن لے کر واپس آنا ہوگا۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندر ریڈی نےاس سلسلہ میں کہاہے کہ صبح اور شام بالخصوص اسکولی اؤقات کے دؤران تیزرفتار ٹریفک کے پیش نظر شیواجی چوک پر حادثات کا مزید خطرہ بڑھ گیا ہے۔جسے دیکھتے ہوئے پولیس نےعوامی مفاد میں اس راستے کو بندکردیا ہے۔اورگاڑی والوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ٹریفک قواعد پرعمل کریں اور گوتاپور روڈ پردونوں جانب سے آنے اور جانے والی بھاری گاڑیوں کا خیال کرتے ہوئے بالخصوص موٹر سیکل سوار اور آٹورکشا راں یوٹرن لے کر اس راستے کو عبور کریں۔