بروکلین کے سب وے میں متعدد افراد کو گولی ماردی گئی،دھماکہ کا بھی شبہ
دھماکو اشیا ضبط،مہلوکین کی کوئی اطلاع نہیں،13 زخمی ہسپتال منتقل
نیویارک:12۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
امریکی ریاست بروکلین میں منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے (مقامی وقت کے مطابق) سب وے پر ہونے والے بظاہر حملے میں متعدد افراد کو گولی مار دی گئی جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد شامل ہو سکتا ہے۔مین ہٹن میں مقامی وقت صبح 8:30 بجے کے قریب پلیٹ فارم پر فائرنگ کی اطلاع کے بعد پولیس اور فائر حکام کو سن سیٹ پارک کی 36 ویں اسٹریٹ پر طلب کرلیا گیا۔
https://twitter.com/nypost/status/1513871932332064783
جولیانا فونڈا جو کہ ایک ٹرین میں سوار تھیں جب حملہ ہوا انہوں نے مسافرین کو بتایا کہ سب وے ٹرین کی اگلی بوگی میں بلند آوازیں اور دھوئیں کی آواز سے بھاگ رہے مسافر دیکھے۔اس واقعہ کے موقع پر مسافروں کا ردعمل خوفناک تھا اور وہ خوف کے عالم میں بھاگ رہے تھے۔فونڈا نے کہا کہ وہ ہماری سب وے ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
جب ٹرین 36 ویں اسٹیشن میں داخل ہوئی تو فونڈا نے کہا کہ اس نے ایسے لوگوں کو دیکھا جنہیں گولی مار دی گئی تھی۔مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ دستیاب شدہ ایک ویڈیو میں جب ٹرین اسٹیشن پر رکی تو مسافروں کو دھویں سے بھری سب وے ٹرین کی بوگی سے بھاگتے ہوئے دیکھاگیا۔
سن سیٹ پارک کے رہائشی 70 سالہ فرنینڈو نے انٹلی جنس عہدیداروں کو بتایا کہ انہوں نے صبح 8:30 بجے کے قریب 36 ویں سینٹ پر لوگوں کو اسٹیشن سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا، جس میں ایک شخص بھی شامل تھا جس کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ زائد از 13 افراد کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے۔
فورتھ ایونیو کے بلاکس کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے۔جس میں سینکڑوں پولیس افسران کے ساتھ ساتھ فائر فائٹرز اور پیرامیڈیکس موجود تھے۔فائرحکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) کو بتایا کہ اسٹیشن پر غیر پھٹنے والے آلات ملے ہیں۔جو کہ بعد میں اطلاع دی کہ آلات فعال نہیں تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ مجرم فرار ہے۔میٹروپولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مقامی ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں مکمل تفصیلات دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔ایک اور اطلاع میں بم سے حملہ بتایا جارہا ہے؟اس واقعہ میں مہلوکین اور زخمیوں کی بھی تعداد ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

