اداکار سلمان خان کو سی آئی ایس ایف کے عہدیدار نے ایرپورٹ پر روک دیا
ممبئ: 20۔اگست(سحرنیوز ڈاٹ کام)
ممبئی ایرپورٹ پر آج اداکار سلمان خان کو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس( سی آئی ایس ایف) کے ایک نوجوان عہدیدار نے ایرپورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ وہ سیکورٹی چیک کے لیے قطار میں آئیں۔
سلمان خان اداکارہ کٹرینہ کیف کے ساتھ اپنی فلم ٹائیگر۔3 کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روس کے لیے پرواز کرنے والے تھے۔

انسٹا گرام پر ” وائرل بھیانی ” فوٹوگرافر کے مصدقہ اکاؤنٹ سے اس واقعہ کا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جسے ہزاروں انسٹاگرام یوزرس نے لائیک اور شیئر کیا اور یہ ویڈیو ٹوئٹر پر بھی پوسٹ ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرپورٹ پر فوٹوگرافرس اور سلمان خان کے مداحوں نے کار سے اترنے کے بعد سلمان خان ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ دیگر افراد بھی ایرپورٹ کے اندرونی داخلہ تک پہنچے۔
” اس واقعہ کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے ” (بشکریہ : viralbhayani & Instagram )
سلمان خان اپنے مداحوں سے بچنے کی غرض سے ایرپورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ وہاں ڈیوٹی پر تعینات سی آئی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے انہیں روک دیا اور کہا کہ وہ اپنا سیکورٹی چیک مکمل کرکے ایرپورٹ اندر داخل ہوں۔
اس موقع پر وہاں موجود سیکورٹی عملہ نے سلمان خان کے ساتھ ایرپورٹ کے داخلہ تک پہنچے ان کے مداحوں اور فوٹو گرافرس کو وہاں سے ہٹادیا۔

انسٹاگرام پر اس ویڈیو پر کئی یوزرس سے نے کمنٹ کرتے ہوئے اس سی آئی ایس ایف عہدیدار کی خدمات کی سراہنا کی ہے کہ انہوں نے اپنی وردی کی طاقت بتادی اور سلمان خان کو ان کی ذمہ داری کا احساس بھی دلایا۔اس قسم کے کئی کمنٹس اس ویڈیو پر لکھے گئے ہیں۔
فلم ٹائیگر۔3 میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے ساتھ عمران ہاشمی ایک ویلن کا کردار نبھارہے ہیں۔اور یہ فلم سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر کا تیسرا حصہ ہے 2012ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم ایک تھا ٹائیگر کے ہدایت کار کبیر خان تھے۔
پھر اس فلم کا سیکول ٹائیگر زندہ ہے 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی جسے علی عباس حیدرنے ڈائرکٹ کیا تھا اب ٹائیگر۔3 کے ڈائرکٹر منیش شرما ہیں۔