وقارآبادضلع : کوڑنگل میں دو لاریوں کے درمیان بھیانک تصادم ، 6 زخمی

جرائم و حادثات ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآبادضلع:کوڑنگل میں دو لاریوں کے درمیان بھیانک تصادم،6 زخمی

وقارآباد/کوڑنگل: 21۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

آج صبح کی اولین ساعتوں میں وقارآباد ضلع کے کوڑنگل میں دو لاریوں کے درمیان بھیانک تصادم کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد۔بیجاپور نیشنل ہائی وے پر کوڑنگل میں راگھویندرا فنکشن ہال کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جہاں دو لاریوں کے درمیان مخالف سمت سے تصادم ہوگیاحادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں لاریوں کے کیبن کے پرخچے اڑگئے اور دونوں لاریوں میں سوار 6 افراد شدید زخمی ہوگئے
ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ کوڑنگل پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔تمام زخمیوں کو کوڑنگل کے ایریا ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حادثہ کے باعث حیدرآباد۔ بیجاپور اس اہم اور مصروف شاہراہ پر ٹریفک نظام مسدود ہوگیا پولیس جے سی بی کی مدد سے ان گاڑیوں کو راستے سے ہٹانے میں مصروف ہے۔

اس سلسلہ میں کوڑنگل پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے