آرایس ایس چیف موہن بھاگوت کورونا وائرس سے متاثر، ناگپور کے ہسپتال میں شریک
ممبئی: 10-اپریل (ایجنسیز/سحر نیوز ڈاٹ کام)
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس ) چیف موہن بھاگوت کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔یہ اطلاع آرایس ایس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر رات دیر گئے ٹوئٹ کی گئی ہے۔
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ के परमपूजनीय सरसंघचालक डॉ. मोहनजी भागवत आज दोपहर कोरोना पॉज़ीटिव हुये है। अभी उन्हें कोरोना के सामान्य लक्षण हैं तथा वे सामान्य जाँच और सावधानी के नाते नागपुर के किंग्ज़वे अस्पताल में भर्ती हुए हैं।
— RSS (@RSSorg) April 9, 2021
موہن بھاگوت 70 سالہ میں کورونا وائرس کی علامات پائی جانے کے بعد انہیں ناگپور کے کنگس وے ہسپتال میں شریک کروایا گیا ہے۔جہاں ڈاکٹرس کی نگرانی میں ان کا علاج اور مزید طبی معائنے کیے جارہے ہیں،ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت جو کہ مرکز میں زیر اقتدار بی جے پی کے رہنما اور پالیسی ساز کی حیثیت رکھتے ہیں نے 7 مارچ کو کوویڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لیا تھا۔