سچ بولنے کی قیمت ہے آج کل، جو بھی قیمت ہوگی میں چکاتا جاؤں گا! راہول گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کر دیا : جذباتی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا وائرل قومی خبریں

سچ بولنے کی قیمت ہے آج کل، جو بھی قیمت ہوگی میں چکاتا جاؤں گا
راہل گاندھی نے سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کی موجودگی میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا
جذباتی مناظر،مسکراتے چہروں پر کرب کی لکیر، ملازمین سے فرداً فرداً ملاقات

نئی دہلی: 22/ اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی،جنہیں ہتک عزت کے ایک مقدمے میں گجرات کےسورت کی ایک سیشن کورٹ کی جانب سے دوسال کی سزاء سنائےجانےکےبعد 24 مارچ کو لوک سبھا کےرکن کےطور پر نااہل قرار دیا گیا تھا اور انہیں 22 اپریل تک اپناسرکاری بنگلہ خالی کردینے کا حکم دیا گیا تھا نے آج ہفتہ کو اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا اور کہا کہ یہ ” سچ بولنے کی قیمت ” ہے۔

اپنی ماں شریمتی سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی واڈرا کی موجودگی میں مکان خالی کیےجانےکے موقع پر لیاگیا ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔جس میں جذباتی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ راہل گاندھی 12 تغلق روڈ پر موجود اس سرکاری بنگلہ خالی کرنے سے قبل وہاں موجود سرکاری عہدیداروں اور ملازمین کی موجودگی کے باؤجود بہن پرینکا گاندھی کےساتھ مل کر خود ایک ایک کمرہ مقفل کررہے ہیں اور احتیاط سے ان کمروں کی لائٹس بھی وہ خوو بند کررہے ہیں۔

اس موقع پر پرینکا گاندھی واڈرا کے چہرہ کےنقوش بتا رہے تھے کہ وہ افسردہ ہیں۔!بالاآخر راہل گاندھی اس سرکاری بنگلہ کا مین ڈور خود بند کرتے ہوئے اس کو مقفل کرتے ہیں۔اس کے بعد راہل گاندھی اس سرکاری بنگلہ کے تمام عہدیداروں اور ملازمین سے فرداً فرداً مسکراتے ہوئے ہاتھ ملاتے ہیں اس موقع پر راہل گاندھی کے چہرہ پر بھی افسردگی دیکھی جاسکتی ہے۔!!

اپنی والدہ شریمتی سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی واڈرا کےساتھ راہل گاندھی نے خالی مکان کی چابیاں سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کےعہدیداروں کےحوالے کیں۔انہوں نےسی پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں سےمصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ پرینکا گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ ” ان کا بھائی بہت بہادر ہے، کسی سے نہیں ڈرتا اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔”

بعد ازاں سرکاری بنگلہ خالی کرنےکے دوران لیے گئے 46 سیکنڈ کے ویڈیو کو ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے راہول گاندھی نےلکھا ہے کہ” آج کل سچ بولنے کی ایک قیمت ہے! جتنی بھی قیمت ہو میں ادا کروں گا۔”

 

سرکاری بنگلہ خالی کرنےکے بعد راہل گاندھی نے وہاں موجود میڈیا سےبات کرتے ہوئےکہا کہ” ہندوستان کے لوگوں نے مجھے یہ گھر 19 سال پہلے دیا تھا میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔” آج کل سچ بولنے کی بھی ایک قیمت ہے، میں سچ بولنے کی قیمت ادا کرتا رہوں گا۔جو بھی قیمت ہو۔‘‘ اس موقع پر وہ جذباتی بھی نظر آئے کہ جیسے کئی سال تک قیام کے بعد مکان سے محرومی کے بعد کسی عام انسان کے چہرہ پر دکھ اور افسوس کی لکیر ہوتی ہے۔!!

میڈیا کی جانب سےیہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے اس سرکاری بنگلہ کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور توسیع کی درخواست کیوں نہیں کی۔؟ تو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ“میں یہاں نہیں رہناچاہتا، کیونکہ یہ گھرمجھے ہندوستان کےلوگوں نے دیا تھا۔میں یہاں ان کے لیے 19 سال سے رہتا آیا ہوں۔اور یہ مجھ سےچھین لیا گیا،کوئی مسئلہ نہیں،میں سابق صدر کانگریس شریمتی سونیا گاندھی کےساتھ 10۔جن پتھ پر کچھ وقت کے لیے رہوں گا۔

اس سلسلہ میں کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھاہےکہ” راہل گاندھی نے لوک سبھا کےحکم پرتغلق لین میں واقع اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا ہے،بنگلہ چھوڑنے سےمتعلق ان کا فیصلہ اصولوں کےتئیں ان کےاحترام کو ظاہر کرتا ہے۔”

1 thought on “سچ بولنے کی قیمت ہے آج کل، جو بھی قیمت ہوگی میں چکاتا جاؤں گا! راہول گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کر دیا : جذباتی ویڈیو وائرل

  1. Ek Maa Badi khamoshi ke sath Ye manzar dekhti rahi aur bhai Ke support me bahen khadi rahi ayesi Hukumrani kabhi dekhi nahi Desh Ke liye Apni Jani ki khurbani lene walo ke sath bhe Ayesa hota hai…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے