وزیراعظم نریندرمودی آج شام 5بجے قوم سے خطاب کریں گے
نئی دہلی :7۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
وزیراعظم نریندرمودی آج 7 جون بروز پیر شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے
دفتر وزیراعظم PMO India سے آج دیڑھ بجے دن کیے گئے ایک ٹوئٹ میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔
Prime Minister Shri @narendramodi will address the nation at 5 PM today, 7th June.
— PMO India (@PMOIndia) June 7, 2021
مانا جارہا ہے کہ وہ ملک میں جاری کورونا وائرس اور ریاستوں میں نافذ لاک ڈاؤن ، ان میں توسیع اور چند ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی برخواستگی سے متعلق قوم سے خطاب کریں گے!
اور ساتھ ہی ملک میں کوویڈ ویکسین اندازی اور کوویڈ کی تیسری لہر کے ماہرین کے انتباہ کے متعلق قوم کو پیغام دیں گے!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
