جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی جانب سے 8 جون کو تانڈور میں”خون کا عطیہ کیمپ”،نوجوانوں سے اپنے خون کا عطیہ دینے کی اپیل

جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی جانب سے 8 جون کو تانڈور میں خون کا عطیہ کیمپ

نوجوانوں سے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کی اپیل

وقارآباد/تانڈور: 6۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

مولاناعبدالرحمن اطہر قاسمی جوائنٹ سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کی اطلاع کے بموجب 8؍جون بروزمنگل اردو گھرو شادی خانہ،شاہی پور،تانڈور میں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے ایک ” خون کاعطیہ کیمپ ” کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال تانڈور کے انتظامیہ نے چند دن قبل مولانا محمدعبداللہ اظہرقاسمی صدرجمعیۃ علماء ضلع وقارآباد سے رابطہ قائم کیا اور تانڈور کے اس سرکاری اسپتال میں خون کی قلت کا حوالہ دیتے ہوئے جمعیۃ علماء کی جانب سے ایک "خون کا عطیہ کیمپ”کے انعقاد کی گزارش کی۔

جس کے بعد جمعیۃ کے ذمہ داران نے بروز منگل 8؍جون ،صبح دس تا ایک بجے دن ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔

اس ضمن میں مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ کوویڈ کی وبائی صورت حال میں گورنمنٹ ضلع اسپتال میں خون کی شدید قلت ہے لہذا اس کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا تعاون پیش کریں۔مولانا نے کہا کہ خون کا عطیہ بہترین انسانی خدمت ہے جسکے ذریعہ کئی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔

اشتہار

یاد رہے کہ گورنمنٹ ضلع اسپتال تانڈور کے انتظامیہ کی اپیل پر گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وباء کے دؤران 8؍ڈسمبر کو جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے ایک خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا جس میں بلاء لحاظ مذہب و ملت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا تھا۔