اتر پردیش میں نوجوان کے ریل کی پٹریوں پر لیٹ جانے سے سنسنی
باپ کی ڈانٹ پر اقدام،پلیٹ فارم پر موجود لوگوں نے جان بچائی
لکھنؤ: 12۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
آج ہر چوتھے شخص میں سے ایک شخص مختلف مسائل ومشکلات کاسامنا کررہا ہے۔!ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ہر آٹھ افراد میں سے ایک فرد ڈپریشن کا شکار ہے۔
گھریلو مسائل،رشتوں میں دراڑ،کاروبار کی الجھنیں،بیروزگاری،مہنگائی،ملازمتوں سے محرومی اور آمدنی میں کمی،اخراجات میں اضافہ کے علاوہ سوشل میڈیا نے آج کے انسان کومختلف طریقوں سے پریشان کرکےرکھ دیاہے۔وہیں گودی میڈیا اورسوشل میڈیاکےذریعہ منافرت اور خوف کا پھیلایا جانا بھی عام اور اچھے خاصے انسانوں کو ذہنی طورپر کمزور کررہا ہے یا ذہنی بیماری کا شکار بنارہا ہے۔
اسی طرح اسی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیادہ تر ناسمجھ افراد کی جانب سے انہیں دستیاب آرام و آسائش والی پوسٹس بھی عام سوشل میڈیا صارفین کو احساس کمتری اور احساس محرومی کا شکار بنارہی ہیں۔!!
اگر کوئی ذہنی مسائل سے پریشان ہو تو اس کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کےلیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے ایسے افراد کو اس سے باہر نکلنے میں مدد کریں اور اسے اپنے پن کا احساس کروائیں۔یاد رکھیں کہ کسی بھی معاملہ میں پریشان شخص کےلیے اس کے اپنوں کی جانب سے کہا گیا” میں ہوں نہ "۔اس دنیا کےسب سے بڑے اور مفت علاج کے علاوہ سب سے مہنگی دوا یہی تین الفاظ ہوتے ہیں۔
گھروں میں اپنے بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ اور غلطیوں پر سرزنش عام اور ہر گھر کا معاملہ ہوتا ہے۔ماں باپ ہمیشہ اپنے بچوں کا بھلا ہی سوچتے ہیں بھلے ہی ان کاسمجھانے کا طریقہ الگ ہی کیوں نہ،اس معاملہ میں ماں سے زیادہ سخت رویہ باپ کاہوتا ہے اور بچے بھی یہی محسوس کرتے ہیں۔لیکن والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کو اپنی اصلاح سمجھنے کے بجائے بے عزتی یا توہین سمجھنا صدفیصد غلط ہوتا ہے۔وہیں کسی مسئلہ پروالدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلینے کی اطلاعات بھی آتی رہتی ہیں جسے انتہائی غلط اور افسوسناک اقدام ہی مانا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر چنددنوں سےایک ویڈیو وائرل ہوا۔جوکہ ریلوے اسٹیشن کےسی سی ٹی کیمرہ کا فوٹیج ہے۔یہ ویڈیو ریاست اترپردیش کےفیروز آباد ضلع کے ہمایوں پور کا بتایا جاتا ہے۔
Watch this
Earlier in the afternoon, alert men of #Firozabad GRP rescued a 20-year-old ITI student as he laid down on railway track after been reprimanded by parents.#UttarPradesh #Railways@spgrpagra pic.twitter.com/SvmOMkTl83
— Arvind Chauhan 💮🛡️ (@Arv_Ind_Chauhan) October 6, 2022
20 سالہ انوج نامی نوجوان اپنے والدین کے ساتھ رہتاہے اور آئی ٹی آئی کا طالب علم ہے۔میڈیا اطلاعات کےمطابق انوج اور اس کے والد کے درمیان روزآنہ کسی نہ کسی مسئلہ پر بحث عام بات تھی جس سے انوج دلبرداشتہ تھا۔اسی دؤران انوج اور اس کےوالد کے درمیان کسی مسئلہ پر بحث ہوگئی جس پر انوج نے اپنے والد سے ایسا کچھ کہہ دیا کہ اس کےوالد نے غصہ کی حالت میں کہا کہ گھر سے نکل جاؤ اور آئندہ اپنی صورت مت دکھاؤ۔
اس بات سےدلبرداشتہ انوج قریب ہی موجود فیروزآباد ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔اور پلیٹ فارم پرسے دیکھاکہ ٹرین آنے والی توفوری پلیٹ فارم سے اترکر ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کی غرض سے لیٹ گیا۔
پلیٹ فارم کی دوسری جانب ایک اور پلیٹ فارم پر موجود مسافرین اور گورنمنٹ ریلوے پولیس نے اچانک یہ منظر دیکھ لیاکہ جس پلیٹ فارم پر ٹرین آنےوالی ہے اسی پٹریوں پر یہ نوجوان لیٹا ہواہے۔تو چندمسافرین چلانےلگے اور فوری چند مسافرین ہمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ فارم سے اتر کر دؤڑتے ہوئے اس نوجوان تک پہنچ گئے اور اس جانب کے پلیٹ فارم بھی ایک نوجوان اتر گیا۔اور انہوں نے انوج کو ریل کی پٹریوں سے اٹھالیا اور اس کو پلیٹ فارم پر لے آئے۔
بعدازاں گورنمنٹ ریلوے پولیس کے عہدیداروں نے اس نوجوان کےوالدین کو طلب کیا،ان تینوں کی کونسلنگ کے بعد انہیں روانہ کردیا۔اس طرح دوسرے پلیٹ فارم پر موجود مسافرین کی چوکسی اور چند مسافرین کی ہمدردی اور انسانی جذبہ کے باعث اس نوجوان کی جانب بچ گئی۔