پٹھان فلم کا ایک اور دھماکہ خیز ٹریلر جاری، یوٹیوب،انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر 59 ملین سے زائد افراد نے دیکھا

سوشل میڈیا وائرل فلمی صفحہ قومی خبریں

پٹھان فلم کا ایک اور دھماکہ خیز ٹریلر جاری،وطن پرستی پرمشتمل ایکشن میں نظر آئے شاہ رخ خان
جنوبی ہند کے مشہور اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ستائش
یوٹیوب،انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر 59 ملین سے زائد افراد نے ٹریلر دیکھا

حیدرآباد : 11۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

جاریہ ماہ 25 جنوری کو ہندی،تلگو اور تمل زبانوں میں ریلیز ہونےجارہی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جوکہ یش راج فلمز کےبیانرتلے بنائی گئی ہے ۔کل 10 جنوری کواس فلم کا ایک منٹ 24 سیکنڈ پرمشتمل ایک اور ٹریلر سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز پر پیش کیا گیا ہے،جس کو آج تک 59 ملین سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا ہے۔جبکہ ایک ماہ قبل اسی پٹھان فلم کے ایک گیت”بے شرم رنگ” کا ٹریلر بھی اپنے یوٹیوب چینل پر یش راج فلمز کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا۔جسے اب تک 197 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس کے بعد دو ہفتہ قبل” جھومے جو پٹھان،میری جان ” گیت کا ٹریلر بھی یش راج فلمز نے یوٹویب پر اپ لوڈ کیا تھا جسےآج تک 103 ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔دوبارہ دو ہفتہ قبل پٹھان فلم کےگیتوں کے آڈیوز پرمشتمل ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا گیاتھا جسے آج تک 1.8 ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔اس طرح پٹھان فلم کی ریلیز سے قبل ہی کروڑوں افراد اس فلم کے گانوں اور ٹریلرز کا لطف لے چکے ہیں۔

دوسری جانب پٹھان فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان اور ٹبے شرم رنگ گانے کا ٹرائلر جاری کیےجانےکےبعد فلم پٹھان اور شاہ رخ خان کے خلاف سوشل میڈیا کےساتھ ساتھ ایک مخصوص ذہنیت کے چند سیاستدانوں نے باقاعدہ ایک منظم مہم شروع کردی۔ان کا کہنا تھاکہ بے شرم رنگ گانے میں شاہ رخ خان کےساتھ فلم کی ہیروئن دیپیکا پدوکون کو زعفرانی بکنی(بھگوا رنگ) کی بکنی پہناکر نصف برہنہ رقص کروایا گیا ہے۔اور اس سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر روزآنہ صبح سے رات تک اور رات سےصبح  تک بائیکاٹ پٹھان کا #ہیش ٹیگ پوری شدت کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔جبکہ اس بے شرم رنگ گانےمیں فلم کی ہیروئن کوزعفرانی کے ساتھ دیگر مختلف رنگوں کی بکنی پہنائی گئی تھی۔یہ تنازعہ ملک بھر میں پھیلا دیا گیا۔جس کے بعد بائیں بازو کی تنظیموں اور چند سادھو سنتوں نے دھمکیاں دیں کہ ملک کےکسی بھی شہر کے سینما گھر میں اس فلم کی نمائش کی گئی تو سینما تھیٹرس جلادئے جائیں گے اور اس کے لیے سینما تھیٹر مالک ہی ذمہ دار ہونگے۔

ایک سوامی نے تو دو قدم آگے بڑھ کر شاہ رخ خان کے قتل کی دھمکی تک دے ڈالی۔وہیں مدھیہ پردیش کے اندور میں شاہ رخ خان کا علامتی ارتھی جلوس بھی نکالا گیا۔بی جے پی سے تعلق رکھنےوالے چند ایسے اداکاروں نےبھی بھگوارنگ کی بکنی پراعتراض کیاجنہوں نے خود اپنی فلموں میں مکمل بھگوا رنگ کے کپڑوں کے ساتھ واہیات رقص کیے تھے۔!!

اس ہنگامہ آرائی کے دؤران فلم سینسر بورڈ نے فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کو ہدایت دی کہ بشمول اس گانے کے پٹھان فلم کے 8 مناظر میں تبدیلی کی جائے۔

یش راج فلمز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر کل 10 جنوری کو اپ لوڈ کیےگئے فلم پٹھان کے اسی ٹریلر کوآج شام تک 34 ملین سے زائد یوٹیوب صارفین نے دیکھا ہے۔اور ایک لاکھ 74 کمنٹس کیے گئے ہیں،جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

کل 10 جنوری کو ہی خود شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا یہی ٹریلر ٹوئٹر،انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کیاہے۔اس فلم کے ٹرائلر کی اب ہر طرف سے تعریف کی جارہی ہے کیونکہ اس کے چند حصے ملک سے محبت اور وفاداری کے ڈائیلاگس اور ایکشن پرمشتمل ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے کل ٹوئٹر پر جہاں انہیں 42 ملین افراد فالو کرتے ہیں ٹوئٹ کیے گئے ان کے اس پٹھان فلم کے ٹریلر کو آج شام تک 7 ملین سے زائد ٹوئٹر صارفین نے دیکھا ہے۔جبکہ لاکھوں لائیک، ہزاروں شیئر اور کمنٹس کیے گئے ہیں۔

ویڈیوز اور Reels# کے لیےمشہور انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے مصدقہ ہینڈل پر پٹھان فلم کے اسی ٹریلر کو آج شام تک 17.9 ملین صارفین نے دیکھا ہے،جبکہ 2 ملین انسٹا گرام صارفین نے لائیک اور 44 ہزارکمنٹس کیے گئے ہیں۔جہاں شاہ رخ خان کے 34 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔جبکہ فیس بک پر شاہ رخ خان کے 42 ملین فالوورز ہیں اور ان کے اس فیس بک پیج پر 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد صارفین نے اس ٹریلز دیکھا ہے۔

جبکہ پٹھان فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے اداکارجان ابراہام کی جانب سے بھی کل ٹوئٹ کیے گئے پٹھان فلم کے اس ٹریلر کو آج تک 3.2 ملین صارفین نے دیکھا ہے۔اور ٹوئٹر پر یش راج فلمز کی جانب سے ٹوئٹ کردہ اس ٹریلر کو بھی 3.2 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ پٹھان اور بائیکاٹ شاہ رخ خان کے ہیش ٹیگ پر کھلے ذہن کے سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ پٹھان فلم کے پروڈیوسر آدتیہ ٹھاکر(ایش راج فلمز) ہیں،فلم کی کہانی اور اس کا ڈائرکشن سدھارتھ آنند کا ہے،موسیقی وشال، بھردواج کی،اور گیت کمارکے ہیں۔ڈمپل کپاڈیہ،معاون اداکار جان ابراہام اور فلم کی ہیروئن دیپیکا پدوکون ہیں تو پھر صرف شاہ رخ خان ہی نشانے پر کیوں ہیں۔؟

فلم پٹھان کے اس ٹریلر کو جاری کیےجانےکے بعد جنوبی ہند کےمشہور اداکار رام چرن،وجئے کے بشمول رتیش دیشمکھ کے علاوہ دیگر اداکاروں نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مبارکباد دی ہے کہ وہ پٹھان فلم میں پہلی مرتبہ بہترین ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے