وقارآبادضلع: تانڈور میں ہفتہ اور اتوار دو دنوں تک نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی بند رہے گی

وقارآبادضلع: تانڈور میں ہفتہ اور اتوار دو دنوں تک نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد؍تانڈور: 03۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے تانڈور کے تمام بلدی حلقہ جات میں کل 4 ڈسمبر بروز ہفتہ اور 5 ڈسمبر بروز اتوار کو نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی بند رہے گی۔

عہدیداروں نے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چند سال سے حکومت تلنگانہ کی جانب آغاز کردہ مشن بھاگیرتا کے کام جاری ہیں اور اس کے تحت تانڈور کے مختلف بلدی حلقوں میں پائپ لائن بچھائی گئی ہے اور نلوں کے کنکشن بھی دئیے گئے ہیں اور چند بلدی حلقوں میں یہ کام جاری ہیں۔

انہی کاموں کی انجام دہی کے لیے ان دو دنوں کے دؤران تانڈور کے تمام بلدی حلقوں میں نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو روکا جارہا ہے۔

اسی کے تحت کل بروز ہفتہ 4 ڈسمبر اور اتوار 5 ڈسمبر کو تانڈور کے تمام بلدی حلقوں میں نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی نہیں ہوگی۔

عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ مکانات میں موجود پانی کے ذخیرہ کاتحفظ کرتے ہوئے ان دو دنوں کے دؤران استعمال کریں اور ان دو دنوں کے دؤران پانی کی سربراہی سے ہونے والی رکاوٹوں میں تعاون کریں۔