تانڈور ٹاؤن، قدیم تانڈور اور منڈلات میں کل 29 مئی کومختلف اؤقات میں برقی سربراہی بند رہے گی

تانڈور ٹاؤن، قدیم تانڈور اور منڈلات میں
کل 29 مئی کومختلف اؤقات میں برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 28۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ڈی ای ای محکمہ برقی تانڈور وائی۔وینکنا کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 29 مئی،بروزاتوار تانڈورکے تمام 36 بلدی حلقہ جات،قدیم تانڈور کا مکمل علاقہ اور حلقہ اسمبلی تانڈورکے منڈلات میں مختلف اؤقات میں برقی سربراہی بندرہے گی۔

اس پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ تانڈور کے 132 KV برقی سب اسٹیشن کے مرمتی کاموں اور دیکھ بھال کی غرض سے برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔

اس طرح تانڈور کے تمام 36 بلدی حلقہ جات میں کل 29 مئی،بروز اتوار 7 بجے صبح تا 11 بجے دن تک مکمل طورپر برقی سربراہی بند رہے گی۔

جبکہ قدیم تانڈور کے مکمل علاقوں میں کل صبح 7 بجے تا سہء پہر 3 بجے تک برقی سربراہی بند رکھی جائے گی۔

محکمہ برقی تانڈور وائی۔وینکنا کے مطابق کل 29 مئی کو پدیمول منڈل کے ممباپور، ترمامڑی،یالال منڈل،تانڈور منڈل کے مواضعات گوتا پور، چینگول،ایلمکنہ،کوٹ پلی،بنٹارم منڈلات میں بھی صبح 7 بجے تا سہء پہر 3 بجے برقی سربراہی مسدود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کاموں کی وجہ سے برقی سربراہی میں تعطل کے لئے عوام محکمہ برقی کے ساتھ تعاون کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار 22 مئی کو بھی تانڈور میں موجود 33 KV اور 11 KV برقی سب اسٹیشنوں جہاں سے تانڈور کو برقی سربراہ کی جاتی ہے کے مرمتی کاموں اور ان کی دیکھ بھال کی غرض سے 8 بجے صبح تا سہء پہر 3 بجے تک برقی سربراہی مسدود کی گئی تھی۔جبکہ شدید گرما کے دؤران دن اور رات کے اؤقات وقفہ وقفہ سے برقی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔!!