دو دن تانڈور،وقارآباد، پرگی کی بلدیات اورمواضعات میں مشن بھاگیرتا کا پانی سربراہ نہیں ہوگا
وقارآباد/تانڈور۔10۔مارچ ( سحرنیوزڈاٹ کام)
ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور اور پرگی کی بلدیات کے حدود میں اور ساتھ ہی ان تینوں اسمبلی حلقہ جات میں موجود تمام مواضعات کومشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت کل 11 ؍ مارچ بروز جمعرات اور 12؍ مارچ بروز جمعہ کو نلوں کے ذریعہ پانی سربراہ نہیں کیا جائے گا۔
نریندر ایگزیکٹیو انجنیئرمشن بھاگیرتا ،شعبہ گرڈ ،ضلع وقارآباد نے آج جاری کردہ اپنے پریس نوٹ میں ان اسمبلی حلقہ جات اور مواضعات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کرتے ہوئے استعمال کریں۔
ساتھ ہی تینوں بلدیات کے کمشنران اور مواضعات کے سرپنچوں سے اپیل کی ہے وہ اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کریں۔نریندر ایگزیکٹیو انجنیئرمشن بھاگیرتا ، شعبہ گرڈ ،ضلع وقارآباد کے بموجب سری سیلم مین سے آنیوالی پائپ لائن میں کلواکورتی کے قریب کوٹرا میں شگاف پڑگیا ہے جس کی مرمت کے کام جاری ہیں اسی وجہ سے ضلع وقارآباد کے ان تینوں اسمبلی حلقہ جات اور تمام مواضعات کو پانی کی سربراہی نہیں ہوگی۔