تانڈور میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا: آر ڈی او اشوک کما رکا بیان

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

تانڈور میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، آر ڈی او اشوک کمار کا بیان

وقارآباد/تانڈور09۔مئی(سحرنیوز ڈاٹ کام)

آر ڈی او تانڈور مسٹر اشوک کمار نے آج رات میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ تانڈور میں کوئی لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوگا۔تاہم نائٹ کرفیو جوں کا توں جاری رہے گا۔

آر ڈی او اشوک کمار نےانکشاف کیا کہ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے عہدیداروں کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہےانہوں نے کہا کہ تانڈور میں 15 مئی سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے فیصلہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکومت کا ہی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے چند مقامی تنظیموں کے نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے بڑھتے کورونا وائرس معاملات کے باعث 11 مئی تا 24 مئی تانڈور میں دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں مقامی مسلم قائدین اور نوجوانوں کی نمائندگی پر رکن اسمبلی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے پیش نظر 11 مئی کے بجائے 15 مئی سے تانڈور میں لاک ڈاؤن نافذ کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے