تانڈور میں بی جے پی کو دھچکا، ریاستی قائد مرلی کرشنا گوڑ پارٹی سے مستعفی
رکن اسمبلی کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنے کا الزام، کانگریس میں شمولیت کا اعلان
وقارآباد/تانڈور: 09۔نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام /نمائندہ)
رکن تلنگانہ بی جے پی ورکنگ کمیٹی و سابق صدر ضلع لائبرریز وقار آباد ضلع مرلی کرشنا گوڑ نے آج بی جے پی سے مستعفی ہونے اور کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیاہے۔وقارآبادضلع کے تانڈور میں موجود اپنے گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرلی کرشنا گوڑ نے کہا کہ انہیں بی جے پی میں ایک مقام دیا گیا تھا جس کے لیے وہ پارٹی اور قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مرلی کرشنا گوڑنے کہا کہ گزشتہ سال بی آر ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی خرید ی کےمعاملہ میں بی جے پی اور اس کےاعلیٰ قائدین کے خلاف مختلف سنگین الزامات عائد کیے جانے کے باوجود بی جے پی کی جانب سے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں بی جے پی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اس لیے وہ بی جے پی چھوڑ رہے ہیں۔
مرلی کرشنا گوڑ نے کہاکہ پائلٹ روہت ریڈی کو رکن اسمبلی بنانے کے لیے انہوں نے 18 سال محنت کرتےہوئے ان کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد پائلٹ روہت ریڈی نے انہیں سیاسی اور کاروباری طور پر نقصان پہنچانے کی سازش کی اور ان کے مکان پر حملہ بھی کر وایا۔
https://www.facebook.com/MuraliKrishnaGajipur/videos/1999597080412824
ساتھ ہی مرلی کرشنا گوڑ نے سابق رکن پارلیمان چیوڑلہ کونڈا وشویشور ریڈی کےمتعلق کہاکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں لیکن سیاست ان کے لیے کا میدان موزوں نہیں ہے۔رکن تلنگانہ بی جے پی ورکنگ کمیٹی و سابق صدر ضلع لائبرریز وقارآباد ضلع مرلی کرشنا گوڑ نے اعلان کیا کہ وہ کانگریسی امیدوار حلقہ اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی کی درخواست پر بہت جلد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
"یہ بھی پڑھیں "


