ایم پی کویتا کو 6 ماہ جیل اور 10 ہزار روپئے کا جرمانہ
حیدرآباد :24۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
رکن پارلیمان محبوب آباد مالوت کویتا کے لیے عوامی نمائندوں کی عدالت نے آج 6 ماہ کی جیل اور 10 ہزار روپئے جرمانے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔
2019ء کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر انتخابی مہم کے دؤران رکن پارلیمان محبوب آباد مالوت کویتا کی جانب سے رائے دہندوں میں رقم کی تقسیم کے الزام کے تحت بورگم پہاڑ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا تھا۔

اس کیس کے سلسلہ میں منتخبہ عوامی نمائندوں کی عدالت نے آج اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے رکن پارلیمان محبوب آباد مالوت کویتا کو 6 ماہ کی جیل کی سزاء کے ساتھ ساتھ 10ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
رکن پارلیمان محبوب آباد مالوت کویتا کی جانب سے اس عدالتی فیصلہ کے بعد 10 ہزار روپئے جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کے بعد رکن پارلیمان محبوب آباد مالوتو کویتا کو عدالت کی جانب سے ضمانت بھی منظور کی گئی۔

