ٹی آرایس حکومت تمام طبقات بشمول بی سی طبقہ کی فلاح و بہبود میں مصروف
نظام آباد میں بی سی طبقہ کی 34 تنظیموں کے اجلاس سے رکن کونسل قانون ساز کونسل کے ۔ کویتا کا خطاب
نظام آباد ۔ 15۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام )
رکن قانون ساز کونسل ،نظام آباد کے۔ کویتا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ٹی آرایس حکومت تمام طبقات کیساتھ ساتھ بی سی طبقہ کی بھی فلاح و بہبود کے اقدامات میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ بی سی طبقہ کی ترقی صرف ٹی آرایس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔ وہ آج نظام آباد میں کیمپ آفس پر منعقدہ 34 بی سی تنظیموں کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔
سابق رکن پارلیمان و دختر وزیر اعلیٰ کے سی آر کلواکنٹلا۔ کویتا نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آرکا خواب بی سی طبقہ کے تمام طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس اجلاس کے خطاب کے دوران پر رکن قانون ساز کونسل کے۔ کویتا نے ریاستی وزیر بی سی ویلفیئر گنگولا کملاکر کی جانب سے بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ نظام آباد ضلع میں بی سی طبقہ کے طلبا و طالبات کیلئے مزید دو ہاسٹل قائم کیے جائیں۔
رکن قانون ساز کونسل نظام آباد کے۔کویتا نے بی سی طبقہ کے اس اجلاس سے اپنے خطاب کہا کہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہے اور ان کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔
بی سی طبقہ کی 34 تنظیموں کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر بی سی ویلفیئروسیول سپلائز گنگولا کملاکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر ریاست میں تمام پسماندہ طبقات کی یکساں ترقی ، فلاح و بہبود کے خواہشمند ہیں ریاستی وزیر نے اپنے خطاب میں انکشاف کیاکہ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے انہیں ہدایت دی ہے کہ بی سی طبقہ کے درمیان جاکر انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور ان مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔
ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نےاپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 70سال کے دوران تمام حکومتوں نے بی سی طبقہ کو بری طرح نظر انداز کیا تھا لیکن ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد6 سال کے مختصر عرصہ میں بی سی طبقہ کو بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی کی غرض سے ٹی آرایس حکومت نے 261 گروکل اسکولس قائم کئے اور مختلف اسکیمات کا آغاز کیا۔
جن میں پسماندہ طبقات کی لڑکیوں کی شادی کیلئے کلیانہ لکشمی جیسی منفرد اسکیم بھی شامل ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ بی سی طبقہ کے طلبہ کو باہنراور خود کفیل بنانے کی غرض سے حکومت نے ووکیشنل اسکل سنٹرس قائم کئے ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی سی طبقہ کیلئے علحدہ وزارت قائم کی جائے ساتھ ہی انہوں نے ریاست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ارکان پارلیمان کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے موثر نمائندگی کو یقینی بنائیں۔
اس اجلاس میں رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالاگنیش گپتا، رکن اسمبلی وجی گوڑ، اآکولا للیتاکے علاوہ ٹی آرایس قائدین اور بی سی تنظیموں کے نمائندوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

