رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی پانچ بجے صبح اچانک دفتر بلدیہ پہنچ گئے
صفائی عملہ کی کارکردگی کا جائزہ،سوچھ تانڈور بنانے کے لیے منصوبہ کی تیاری کا اعلان,گاڑی پر شہر میں گشت
وقارآباد/تانڈور:09۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
رکن اسمبلی تانڈورپائلٹ روہت ریڈی آج صبح پانچ بجے اچانک دفتر بلدیہ تانڈور پہنچ گئے اور آرڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار کے ساتھ مل کر صاف صفائی کے شعبہ کا جائزہ لیا،سینٹری انسپکٹر شیام سندر سے صاف صفائی کے عملہ سے متعلق تفصیلات،صفائی ملازمین کی بائیومیٹرک اور مینول حاضری کے متعلق معلومات حاصل کیں۔
بعدازاں رکن اسمبلی نے ڈیوٹی پر حاضرصفائی ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ملازمین ڈیوٹی کی انجام دہی میں تساہلی سے باز آجائیں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ روزآنہ مقررہ وقت پر ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور تانڈور کے ہر ایک بلدی حلقہ میں ذمہ داری کے ساتھ صفائی صفائی انجام دیں جوکہ ان کی پہلی ذمہ داری ہے۔
رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے ان صفائی ملازمین سے کہا کہ وہ ہر ایک بلدی حلقہ کے مکان سے ڈسٹ بن میں جمع کیا گیا کچرا حاصل کرتے ہوئے ڈمپنگ یارڈ کو منتقل کریں۔
اور مچھروں کے خاتمہ کے لیے تمام بلدی حلقوں میں فاگنگ مشین استعمال کی جائے ساتھ ہی جہاں کہیں پانی کا ذخیرہ موجود ہے ان میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے آئیل بالس ڈالے جائیں۔
رکن اسمبلی نے صفائی عملہ کو ہدایت دی کہ گنیش تیوہار کے موقع پر تمام گنیش منڈپوں کے پاس بہتر صاف صفائی کی جائے انہوں نے کہا کہ تانڈور کو سوچھ تانڈور میں تبدیل کرنے کے لئے ہر کسی کا تعاون لازمی ہے۔
رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ تانڈور کو ایک صاف ستھرا شہر بنانے کے لئے وہ تمامتر ممکنہ اقدامات کریں گے۔رکن اسمبلی انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتہ دوبارہ اسی طرح بلدیہ کا دؤرہ کرتے ہوئے جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے صفائی عملہ کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی خدمات کے تئیں تساہلی سے با زآجائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ آر ڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ کے ساتھ مل کر صفائی کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں گے اور بلدی حلقوں کی سطح پر ذمہ داران کا تقررعمل میں لائیں گے اور ہر بلدی حلقہ میں صفائی عملہ کے موبائل نمبرات پر مشتمل بورڈس آویزاں کریں گے۔اس موقع پرصدر اردو گھر و شادی خانہ عبدالرزاق،ٹی آرایس پارٹی قائدین نرسملو،ایم اےنعیم افو،سرینواس چاری اور دیگر موجود تھے۔
بعدازاں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے ایم ایل اے کیمپ آفس پر دس درخواست گزاروں کو سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ منظور کیے گئے 6 لاکھ 70 ہزار روپیوں پرمشتمل چیکس کئے۔
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے آج شام دیر گئے ایکٹیوا گاڑی خود چلاتے ہوئے تانڈور کے مختلف مقامات کا دؤرہ کیا اور گنیش تیوہار کے ضمن میں ایستادہ کئے جانے والے گنیش منڈپوں کا مشاہدہ کیا اور دُکانداروں سے ملاقات کی۔
برادران وطن کو گنیش تیوہار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ قواعد پر لازمی طور پر عمل کیا جائے تاکہ کوویڈ سے محفوظ رہا جاسکے۔اس موقع پر صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،ٹی آر ایس پارٹی قائدین محمد عرفان سابق رکن بلدیہ،ایم اے نعیم افو،نرسملو،سرینواس چاری،بنٹارم سدھاکر،امتیاز بابا اور دیگر موجود تھے۔
” رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی ایکٹیوا گاڑی پر تانڈور میں گشت کرتے ہوئے۔(ویڈیو 15 سیکنڈ) "