چیف منسٹر سے ایم ایل اے کی ملاقات، تانڈور میں میڈیکل کالج اور سب کورٹ کے قیام کیلئے نمائندگی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

چیف منسٹر کے سی آر سے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کی ملاقات

تانڈور میں میڈیکل کالج اور سب کورٹ کے قیام کیلئے نمائندگی

وقارآباد/تانڈور:27۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ سے آج رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے پرگتی بھون میں ملاقات کرتے ہوئےحلقہ اسمبلی تانڈور کے مختلف مسائل سے واقف کروایا۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤکو ایک یادداشت بھی حوالے کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تانڈور میں میڈیکل کالج اور سب کورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

اسی طرح تٹے پلی کو منڈل کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ان مطالبات پرچیف منسٹر کے۔چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے مثبت ردعمل اور تیقن پر تشکر کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی وقارآباد ڈاکٹر میتکو آنند بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے