ممتابنرجی کے خطاب کےدؤران جئے شری رام کا نعرہ،دیدی ہوئیں ناراض
کولکاتا: 23۔جنوری ( سحر نیوزڈاٹ کام) وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنر جی کے خطاب کے دؤران جئے شری رام کے نعرہ پر ممتابنرجی ناراض ہوگئیں اور اپنی تقریر درمیان میں ہی ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی تقریب نہیں ہے اور مجھے یہاں مدعو کرکے میری توہین کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کولکاتا کے وکٹوریل میموریل میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں خراج عقیدت پیش کررہی تھیں۔ ممتا بنرجی نے جونہی اپناخطاب شروع کیا حاضرین میں سے کسی نے جئے شری رام کا نعرہ لگایا جس پر وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اپنےشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری تقریب تمام سیاسی جماعتوں کی ہےاور یہ عوامی پروگرام ہے ۔
قابل غور بات یہ ہیکہ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی ڈائس پر موجود تھےاور یہ دونوں کسی تقریب میں ایک ساتھ کم ہی موجود ہوتے ہیں۔ ممتابنرجی نے جو کہ اس واقعہ سے ناراض نظر آرہی تھیں اپنا خطاب مکمل کیے بغیر ہی ختم کردیا ۔