حبیب خان کیخلاف آرمس ایکٹ کے تحت غیر ذمہ داری کا کیس درج
اڈال پور کے جنگل سے بندوق کی گولی اورمیگزین کی دستیابی کامعاملہ
تانڈور۔23-جنوری (سحرنیوز ) یالال منڈل کے موضع اڈال پور کے جنگل میں دستیاب بندوق کی گولی اور میگزین کے معاملہ میں تحقیقات کے بعد تانڈور کے ساکن حبیب خان کی بندوق کو تحویل میں لیتے ہوئے انکے خلاف غیر ذمہ داری کاایک کیس درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ شام تانڈورپولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں روی کمارسرکل انسپکٹر پولیس تانڈور نے اس کا انکشاف کیا ہے انہوں نے اس سارے معاملہ کی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں موضع اڈال پور میں دستیاب بندوق کی ایک گولی اور ایک میگزین کی دستیابی کی اطلاعات کے بعد اس معاملہ میں تحقیقات کے دوران تانڈور میں موجود 54؍لائسنس یافتہ بندوق مالکین کے پاس جانچ کی گئی حبیب خان کے پاس 0.22رائفل اور ایک پستول ہے سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور روی کمار نے بتایا کہ 6؍ماہ قبل حبیب خان اپنے دوست محمد بابر کیساتھ اڈال پور میں موجود انکے باغ کو اپنے ساتھ رائفل کیساتھ گئے تھے جہاں اتفاقی طورپر انکی رائفل کا میگزین اور ایک گولی وہیں گرگئے تھے تاہم انہوں نے اسکی شکایت پولیس میں درج نہیں کروائی تھی ۔
اڈال پور معاملہ میں پولیس تحقیقات کے دوران حبیب خان نے بتایا کہ بندوق کی گولی اور میگزین کہیں گم ہوگئے ہیں۔سرکل انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ حبیب خان تلنگانہ رائفلس اسوسی ایشن کے رکن بھی ہیں ۔ سرکل انسپکٹر پولیس روی کمار کے بموجب حبیب خان نے 2003ء میں بندوق کا لائسنس حاصل کیا ہے اور وہ گچی باؤلی حیدرآباد میں موجود فائرنگ میں شوٹنگ تربیت میں حصہ بھی لیا کرتے تھے
سرکل انسپکٹر روی کمار نے میڈیا کوبتایا کہ بندوق کی خریدی کے وقت 200؍گولیاں خریدی گئی تھیں فی الحال انکے پاس 50؍گولیاں موجود ہیں اسی طرح پستول کے ساتھ خریدی گئیں 50؍گولیوں سے میں 11؍گولیاں موجود ہیں جس پر حبیب خان نے پولیس کو بتایا کہ باقی ماندہ گولیاں فائرنگ کی
تربیت کے دؤران استعمال کی گئی ہیں اور انہوں نے قبول کیا کہ اڈال پور میں دستیاب میگزین اور گولی انہی کی ہے جو اتفاقی طورپر گرگئے تھے سرکل انسپکٹرپولیس روی کمار نے میڈیا کو بتایا کہ گولی اور میگزین کے معاملہ میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر حبیب خان کے خلاف قانون اسلحہ کی دفعہ30؍کے تحت ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور روی کمار نے بتایا کہ اڈال پور میں دستیاب بندوق کی گولی اور میگزین کوجانچ کی غرض فورنسک لیاب روانہ کیا گیاہے اور فارنسک لیاب کی رپورٹ کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب میڈیاکے ایک مخصوص گوشے میں پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات پر مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں !!