کوروناسے نجات کیلئے کوڑنگل میں مکانات کی چھتوں سے ایک ہی وقت گونج اُٹھیں اذاں کی صدائیں
وقارآباد/تانڈور:30۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)
ساری دنیا، ہندوستان اور ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کی بڑھتی وباء، متاثرین کی تعداد اور اموات میں اضافہ سے آج ہر کوئی پریشان اور خوفزدہ ہے لوگ اپنے اپنے مذاہب کے طریقہ کار سے اس وباء سے نجات کیلئے دعائیں کرنے میں مصروف ہیں۔
ماہِ رمضان کے مقدس مہنیہ میں مسلمانوں کے ہاتھ بھی دعاؤں میں مصروف ہیں کہ اللہ رب العزت اس وباء سے عالم انسانیت کو محفوظ رکھے، نبی نوع انسان کو اس وباء سے بچائے اور جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں انہیں جلدشفاءنصیب فرمائے اور جو اس وباء سے محفوظ ہیں اللہ رب العزت انہیں محفوظ رکھے۔

ایسے میں ضلع وقارآباد کے کوڑنگل ٹاؤن کے مسلمانوں نے آج جمعہ کے بعد پہلے سے متعینہ وقت تین بجے سہء پہر اپنے اپنے مکانات کی چھتوں پر چڑھ کر قبلہ رُخ باآواز بلند اذاں دی۔
( ویڈیو )
جس سے سارا شہر ایک ہی وقت میں اذاں کی صداؤں سے گونج اٹھا۔کوڑنگل کے چند علماءکرام نے بتایا کہ بلاؤں اور آفتوں سے نجات پانے کیلئے یہ حضوراکرمﷺ کی سنت ہے اور اسی مناسبت سے آج کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے پورے کوڑنگل کے مسلمانوں نے ایک ہی وقت میں اپنے اپنے مکانات کی چھتوں پر چڑھ کر اذاں دی۔
اور اللہ رب العزت سے رقت انگیز دعاء کی گئی کہ ساری دنیا،ریاست تلنگانہ اور ضلع وقارآباد سے اس مہلک کورونا وائرس کوختم فرما دے اور عالم انسانیت کی حفاظت فرما ئے۔
( ویڈیو )

