کیرالا ہائیکورٹ کا لکشادیپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ریگولیشن کے مسودہ پر عمل درآمد روکنے سے انکار

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

کیرالا ہائیکورٹ کا لکشادیپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ریگولیشن کے مسودہ پر عمل درآمد روکنے سے انکار

کوچین/کیرالا: 28۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

کیرالا ہائیکورٹ نے آج لکشادیپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ریگولیشن 2021ء(ایل ڈی اے آر) کے مسودہ پر عمل درآمد کو روکنے سے انکار کردیا ہے۔اور ساتھ ہی اڈمنسٹریٹر لکشادیپ سے اس معاملہ میں عوامی مفاد کے تحت داخل کردہ عرضی پر دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس کے۔ ونود چندرن اورجسٹس محترمہ ایم آر انیتا پر مشتمل ایک ڈویثرن بنچ نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے کے پی نوشاد علی کی جانب سے ایل ڈی اے آر مسودہ کے تحت لکشادیپ جزیرہ میں غیر سماجی سرگرمیوں کی روک تھام کی غرض سے "PASA” کے نفاذ کوچیلنج کرنے والی ایک درخواست پر یہ فیصلہ دیا ہے۔

آج ہونے والی اس سماعت میں ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے ایم نٹراج نے مرکزی زیر انتظام لکشادیپ کے انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرنے اور دیگر تفصیلات کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ سے وقت طلب کیا ۔جس پر کیرالا ہائیکورٹ نے دو ہفتوں کی اجازت دیتے ہوئے ضابطہ کے نفاذ پر روک لگانے سے انکار کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ انوپ نائر نے عدالت سے استدعا کی کہ انتظامیہ کو اس دوران کچھ بھی نافذ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔جس پر معزز چیف جسٹس کے۔ ونود چندرن نے کہا کہ یہ ایک پالیسی معاملہ ہے ۔

یاد رہے کہ کانگریس کے سیاستدان کے پی نوشاد علی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست میں لکشادیپ میں سماجی ، سیاسی اور ثقافتی حقوق کے ساتھ مداخلت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے