کابل ایرپورٹ پر عوام کا اژدھام
ہجوم کو منتشر کرنے فائرنگ،پانچ ہلاک
کابل:16اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
کل رات افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صدارتی محل پر طالبان کے قبضہ کے بعد سے غیر ملکی اور مقامی افراد کا کل رات سے ہی کابل ایرپورٹ پر اژدھام نظر آرہا ہے جو کسی نہ کسی طرح افغانستان سے نکل جانا چاہتے ہیں جبکہ کابل ایرپورٹ سے فضائی سرویس بند کردی گئی ہے اور صرف فوجی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
سینکڑوں عوام کے ایرپورٹ اور رن وے پر موجود ہوائی جہازوں تک پہنچنے کے دؤران انہیں منتشر کرنے کی غرض سے امریکی فوج نے ہوائی فائرنگ کی۔
کابل ایرپورٹ کا منظر : اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ہجوم ایک چلتے ہوئے امریکی فوج کے طیارہ پر سوار ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ہجوم رن وے پر اس طیارے کے ساتھ بھاگ رہا ہے۔
Orderly transition in Kabul doesn’t extend to Kabul Airport! Time to introspect what has gone wrong in Afghanistan. https://t.co/xelfeux2AY
— Ashok (@ashoswai) August 16, 2021
اسی دؤران میڈیا اطلاعات کے مطابق پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ رائٹرس کی اطلاع کے مطابق مہلوکین کی تعداد تین بتائی جارہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ یہ ہلاکتیں امریکی افواج کی فائرنگ میں ہوئی ہیں یابھگڈر میں یہ امواتیں ہوئی ہیں؟
کابل ایرپورٹ کا منظر اور فائرنگ کی آواز اس ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے۔
Kabul Airport Right Now ..
Reportedly 3 K!lled in Gunfire pic.twitter.com/R5SWq2AwbS— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) August 16, 2021
یاد رہے کہ کل کابل میں طالبان کے داخل ہوجانے کے بعد افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے تاجکستان اوردوسری اطلاعات میں تاجکستان سے تاشقند ،ازبیکستان منتقل ہوگئے تھے ایک اور اطلاع میں کہا جارہا ہے کہ اشرف غنی عمان پہنچے ہیں!!
جنہوں نے گزشتہ رات اپنے ” آفیشل فیس بک پیج Ashraf Ghani” پر ایک پوسٹ لکھتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا ہے کہ اس سے خون خرابہ کو روکا جائے اور افغانی عوام کا تحفظ کیا جاسکے۔
کابل ایرپورٹ کو بند کردئیے جانے کے باعث سینکڑوں ہندوستانی افغانستان اور کابل میں پھنسے ہوئے ہیں ایرانڈیا کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حالات میں کابل سے ایرسرویس نہیں چلائی جاسکتی۔
جبکہ ہندوستانیوں کو واپس لانے کی غرض سے رات ہی خصوصی فلائٹس تیار رکھی گئی تھیں۔آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ایرانڈیا کی فلائٹ کابل پرواز کرنے والی تھی تاہم اس کا وقت ساڑھے بارہ بجے دن کردیا گیا لیکن کابل ایرپورٹ کے حالات کے پیش نظر اس فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔
اطلاع ہے کہ افغانستان کے حالات کے پیش نظر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان چلائی جانے والی فلائٹس کا رخ بھی تبدیل کیا جارہا ہے!
ہندوستانی میڈیا اطلاعات کے مطابق شکاگو۔نئی دہلی، سانفرانسسکو۔دہلی فلائٹس کو ایک خلیجی ملک کے فضائی حدود سے آنے کی ہدایت دی گئی ہے!اور ہندوستان سے امریکہ جانے والی فلائٹس کا رخ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے!
اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اتوار کی رات ہی اپنی پروازیں افغانستان سے تاحکم ثانی آج بروز پیر سے منسوخی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اے این آئی کے مطابق برٹش ایرویز نے کل رات اپنے تمام پائلٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال نہ کریں۔
طالبان کابل میں داخل ہوجانے کے بعد سرکاری دفاتر کو اپنی تحویل میں لے رہے ہیں۔جبکہ اطلاع ہے کہ افغانی ٹی وی نیوز/ تفریحی چینلس خاتون نیوز ریڈرس اور اینکرس کو اپنے ٹی وی اسکرین سے ہٹارہے ہیں!
طالبان نے کابل میں موجود پارلیمنٹ کی عمارت پر بھی قبضہ کرتے ہوئے باقاعدہ عمارت کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ افغان پارلیمنٹ کی یہ جدید عمارت ہندوستان نے تعمیر کی تھی ۔ طالبان کے جنگجو پارلیمنٹ میں داخل ہوکر باقاعدہ اہم عہدوں پر فائز رہنے والے صدر ، اسپیکر سمیت دیگر کی کرسیوں پر براجمان ہوگئے۔ (ویڈیو)
Talban taking Charge of Govt Offices in #Afghanistan pic.twitter.com/wTUEVaJaco
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) August 16, 2021
اطلاع ہے کہ کابل میں موجود امریکی سفارت خانہ پر سے امریکی پرچم اتار لیا گیا۔وہیں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاریہ افغانی بحران کو امریکی صدر جوبائیڈن کی ناکامی قرار دیتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔