راجندرریڈی نےسرکل انسپکٹرپولیس تانڈور کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا
وقارآباد/تانڈور: یکم۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
آج بروز ہفتہ سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) کی حیثیت سے کے۔راجندرریڈی نے اپنے عہدہ کا جائزہ متبدلہ سرکل انسپکٹر روی کمار سے حاصل کرلیا۔
گزشتہ د وسال سے سرکل انسپکٹرپولیس تانڈور (اربن) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے روی کمار کامحبوب نگر کے پولیس کنٹرول روم کو تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے گدوال کے پولیس اسپیشل برانچ میں انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے کے۔راجندرریڈی کو سرکل انسپکٹرپولیس تانڈور(اربن) مقرر کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کیے تھے۔
یاد رہے کہ کے۔راجندرریڈی 2012ء میں حلقہ اسمبلی تانڈور کے یالال منڈل پولیس اسٹیشن میں بحیثیت سب انسپکٹر پولیس خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متبدلہ سرکل انسپکٹر روی کمار نے عہدہ کے جائزہ کیساتھ ساتھ گلدستہ پیش کرتے ہوئے کے۔ راجندرریڈی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔اور ان دوسال کے دؤران تانڈور میں نظم و نسق کی برقراری میں بہتر تعاون کرنے پر تانڈور کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندرریڈی نے کہا کہ جاریہ کوویڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے عوام پولیس اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام لازمی طور پر ماسک کااستعمال کریں،سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں اور کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے طبی ماہرین اورحکومت کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے سماجی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

