ہندوستان میں فوری طورپر چند ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے:امریکی صدر کےمیڈیکل صلاح کار کا مشورہ

بین الاقوامی خبریں قومی خبریں

ہندوستان میں فوری طورپر چند ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے:امریکی صدر کےمیڈیکل صلاح کار کامشورہ

نئی دہلی: یکم۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

مشہور امریکی ماہر وبائیات ڈاکٹر انتھونی فوکی نے ہندوستان میں جاری کوروناوائرس کی وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے مشورہ دیا ہے کہ ملک میں چند ہفتوں کے لیے مکمل طورپر لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائےکیونکہ اس لہر کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

ڈاکٹرانتھونی فوکی جو کہ امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ میں چیف میڈیکل اڈوائزر ہیں نے دی انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ایک اور اہم چیز آکسیجن ، ادویات ، پی پی ای کٹس کی فراہمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحران کی شدت کو دیکھتے ہوئے ، ہندوستان کو فوری طورپر اس بحران سے نمٹنے کیلئے ایک ماہرین کا گروپ تشکیل دینا ہوگا جو ان معاملات کو منظم طریقہ سے حل کرسکے۔

ڈاکٹر انتھونی فوکی نے کسی بھی حکومت کانام لیے بغیر کہا کہشاید فتح وقت سے پہلے ہی اعلان کردی گئی تھی "

انہوں نے کہا کہ واقعی آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس وباء کو روکنا چاہتے ہیں تو پھراس ملک کو عارضی طورپر بند کردیں میرے خیال میں یہی سب سے اہم اور موثر طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فوری طور پر سب سے اہم چیز آکسیجن حاصل کرنا،اس کی سپلائی کرنا،ادویات لینا اور پی پی ای سے لیس کرنا ہے،اس قسم کی چیزیں اہم ہیں لیکن فوری طور پر ایک کام ملک کو بند رکھنابھی ہے۔

مشہور امریکی ماہر وبائیات ڈاکٹر انتھونی فوکی نے کہا کہ جب ایک سال قبل چین میں کورونا وائرس کی شکل میں ایک بڑا دھماکہ ہوا تھا تو انہوں نے مکمل طور پر بند کردیا تھا۔

ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ ہندوستان کو 6 ماہ تک بند رکھنا ضروری نہیں ہے ،لیکن یہ ایک عارضی طور پر ہوسکتا ہے کہ وائرس کی منتقلی دائرہ کو ختم کردے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیزوں پر غور کیا جائے جن چیزوں سے وائرس کی منتقلی ہورہی ہے اورانہیں عارضی طورپر بند کردیں۔

ڈاکٹر انتھونی فوکی نے کہا کہ کوئی بھی ملک کو لاک ڈاؤن نہیں کرسکتا لیکن لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے تاہم ان چیزوں پر تالا لگادو جن سے کوروناایک زنجیر کی شکل میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں کالاک ڈاؤن کورونا وائرس کی حرکت اور منتقلی پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔
ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہندوستان میں لوگ اپنی ماں باپ، بھائیو اور بہنوں کو سڑکوں پر لیکر آکسیجن تلاش کرتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کو محسوس ہوتا ہے کہ اسکے لیے کوئی تنظیم یا کوئی منظم طریقہ کار نہیں ہے۔

ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ 1.4 بلین آبادی والے ملک ،ہندوستان نے اگر اپنی کل آبادی کا صرف دو فیصد مکمل طور پر ویکسینیشن لیا ہے تو اس کے لئے بہت طویل سفر طے کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ہندوستان کو مشورہ دیا کہ آپ کو سامان ملنا ہے، آپ کو مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے انتظامات کرنا ہوں گے جو دنیا میں موجود ہیں بہت سی کمپنیاں ہیں جن کے پاس اب ویکسین موجود ہے۔ میرے خیال میں آپ کو کوشش کرنی ہے کہ ان سے بات چیت کرنی پڑےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا میں ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہی بات ہے کہ آپ کو ویکسین بنانے کی اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے