چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کی حیثیت سے جسٹس ستیش چندرا شرما کو ریاستی گورنر نے حلف دلایا
راج بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف منسٹر،چیف سیکریٹری،ریاستی وزرا،وکلا کی شرکت
حیدرآباد :11۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
معززچیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کی حیثیت سے جسٹس ستیش چندرا شرما نے آج اپنے عہدہ کا حلف لیا۔
آج 11بجے دن ریاستی راج بھون میں منعقدہ تقریب میں ریاستی گورنر محترمہ تملسائی سؤندراراجن نے انہیں اس عہدہ کاحلف دلایا۔

اس تقریب حلف برداری میں چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ،ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمارکے علاوہ ریاستی وزرا، ہائی کورٹ کے وکلا اور عدالت کے دیگر عہدیدار شریک تھے۔
معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما 30 نومبر 1961 کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیدا ہوئے۔ان کے والد بی این شرما برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال کے وائس چانسلر اور والدہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدہ پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما نے اپنی ابتدائی تعلیم سنٹرل اسکول جبلپورمیں مکمل کی بعدازاں 1981میں انہوں نے ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی ،ساگر مدھیہ پردیش سے بی ایس سی کی سند حاصل کی۔

چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما نے ایل ایل بی میں تین گولڈ میڈلس حاصل کیے ہیں۔
چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کور ٹ جسٹس ستیش چندرا شرما کا 1993 میں ایڈیشنل کونسل سنٹرل گورنمنٹ کی حیثیت سے تقرر ہوا۔انہوں نے 2003 میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے 42 سال کی عمر میں سینئر وکیل کے خطاب کو حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما 18 جنوری 2008 کو ایڈیشنل جج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ مقرر کیے گئے۔اور 15جنوری 2010کو جسٹس ستیش چندرا شرما جسٹس کی حیثیت سے ترقی کی۔
چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ جسٹس ابھئے سرینواس اوکا کو سپریم کورٹ کے جسٹس مقرر کیے جانے کے بعد31 اگست سے معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما نے کارگزار چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
تین دن قبل انہیں چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا تھا اور آج انہوں نے معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔
اس حلف برداری تقریب کے بعد چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Photos Courtesy : @TelanganaCMO Twitter Handle

