وقارآباد ضلع کے تانڈور میں 6 اپریل کو جاب میلہ
مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت
بیروزگار نوجوانوں سے استفادہ کی خواہش
حیدرآباد/تانڈور: 04۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
سابق رکن پارلیمنٹ حلقہ چیوڑلہ کونڈاوشویشورریڈی کی جانب سے جسٹس کونڈامادھوریڈی فاؤنڈیشن اور پروگریسیو تلنگانہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تانڈور کے پیوپلس ڈگری کالج کے احاط میں 6 اپریل بروز چہارشنبہ،دس بجے دن سے بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کی غرض سے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
اس جاب میلہ میں ٹاٹا اسٹرائیو، مؤکٹک،نائٹ اینجلس،پورٹیا،وجیہ ڈیاگناسٹکس،میڈ پلس،قوئسٹ،جیون سائی،ورون موٹرس،ریل کرئیو اور اپولو میڈ اسکلس کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے نمائندے شریک رہیں گے۔
سابق رکن پارلیمنٹ حلقہ چیوڑلہ کونڈا وشویشور ریڈی کے بموجب ملازمت کےحصول کے لیے دسویں جماعت،انٹرمیڈیٹ،آئی ٹی آئی اور ڈگری کامیاب کے خواہشمند نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جن کی عمر اندرون 40 سال ہو۔اس جاب میلہ میں شرکت کرتے ہوئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
ملازمت کے لیے دی جانے والی درخواستوں کے ساتھ اپنےتعلیمی اسناد اور آدھار کارڈ کی زیراکس اور اپنی دو تازہ تصاویر منسلک کرنا لازمی ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لئے 8341253032 , 8328273332 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

