جمعیة علماء نیپال کا 11ستمبر کوانتخابی اجلاس، رائے دہی کا ہوگا انعقاد

بین الاقوامی خبریں

جمعیة علماء نیپال کا 11ستمبر کوانتخابی اجلاس
رائے دہی کا ہوگا انعقاد

نیپال: 16۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/پریس نوٹ)

 ” جمعیة علماء ضلع روتہٹ،نیپال ” کاایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس سے اپنے خطاب میں مولانا انوارالحق قاسمی جمعیة علماء نیپال نے کہا کہ جمعیتہ علماء ایک اُصولی اور دستوری تنظیم ہے اور نیپال میں اس تنظیم کے قیام کے 15 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

اور جمعیتہ علماء نیپال یہ اپنے قیام سے ہی مسلمانوں کی اعلیٰ قیادت کے طور پرمسلمانوں کی تمام معاملات میں موثر رہنمائی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات میں مصروف ہے۔

جمعیتہ علماء نیپال کے قیام سے اب تک اس کی صدارت کے فرائض استاذ العلما،ہردل عزیز عالم دین حضرت اقدس مولانا عبدالعزیز صاحب صدیقی بحسن و خوبی انجام دیتے آرہے ہیں اور امید قوی ہے کہ تادم حیات حضرت ہی اس کی صدارت پر فائز رہیں گے۔

اوراس کی اصل قیادت تو بے مثال قائد،معروف عالم دین حضرت مولانا محمد خالد صدیقی صاحب جنرل سکریٹری جمعیة علماء نیپال کررہےہیں۔حضرت ہی نے اپنے جملہ ذمہ داران و مرکزی ممبران کے تعاون کے ذریعہ "جمعیة علماء نیپال” کی خدمات اور اس کا تعارف ملک کے کونے کونے میں کروایا۔

اور انہی کی محنت و جدوجہد کا آج خاص اثر یہ نظر آتا ہے کہ "جمعیت علماءنیپال ” کی خدمات سے عام مسلمان،سیاسی قائدین کے علاوہ غیرمسلم برادران وطن کی ایک بڑی تعداد بخوبی واقف ہے اور اس کے اثر ورسوخ کو مانتی ہے۔

ہر تنظیم کو منظم طریقے پر چلانے کے لیے معیاد کا تعین کرتے ہوئے تنظیموں کے صدور و نظما اور مرکزی ممبران کا انتخاب کیاجاتاہے تاکہ تنظیم خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کی طرف رواں دواں رہے،۔

اسی طرح” جمعیة علماء نیپال” کو عمدگی اور بہتری کے ساتھ چلانے کے لیے ہر چار سال میں ایک مرتبہ اس کے صدور ونظما اور مرکزی ممبران کا انتخاب کیاجاتاہے۔

ضابطہ تو یہی ہے کہ ہر چار سال کے بعد جمعیة کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آجانا چاہیے، مگر گزشتہ سال کے آغاز سے مہلک کوروناوائرس کی وباء کی وجہ سے انتخاب میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے۔

مگر اب بحمدہ تعالی حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں تو اس سلسلہ میں 11 ستمبر کو ضلع روتہٹ شہر کی مشہور چندر نگاہ پور کی جامع مسجد میں بعد نماز مغرب انتخابی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اگر یہ انتخاب بلاووٹنگ اور بااتفاق آراء منعقد ہوا تو ٹھیک ہے ورنہ جملہ ذمہ داران و مرکزی ممبران کے علاوہ ہر ضلع سے باعتبار آبادی کہیں سے پندرہ، کہیں سے دس ، کہیں سے پانچ اور کہیں سے تین افراد ووٹ دینےکے مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہر ضلع والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد سے جلد ووٹ دینے والے افراد کا تعین کرکے ان کے اسمائے گرامی حضرت مولانا حیدر صاحب کے پاس روانہ کر دیں تاکہ انتخاب سے چند دنوں قبل ان کے نام انتخابی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ووٹنگ کے موقع پر شرکت کے لیے "دعوت نامہ ” روانہ کیا جاسکے۔

اس انتخابی اجلاس کے انعقاد اور ووٹنگ کے لیے پندرہ افراد کے تعین اور انتخابی میٹنگ کے انتظام و انصرام کےلیے 15 اگست مطابق 5 محرم الحرام 1443ھ بروز اتوار کو بعد نماز ظہر معہد ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات جینگڑیا میں”جمعیة علماء ضلع روتہٹ” کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا،

اس اجلاس کی صدارت انجنئیر عبدالجبار صاحب نے کی۔مجلس کاآغاز حضرت مولانا قاری اسرارالحق صاحب قاسمی کی تلاوت قرآن سےہوا اور شان رسالتﷺ میں نذرانۂ عقیدت قاری انعام الحق(متعلم درجہ عربی ہفتم دارالعلوم/دیوبند) نے پیش کیا۔

بعد ازاں تمام معزز شرکاء نے اس اجلاس میں بااتفاق آراء ووٹنگ کےلیے مندرجہ ذیل اسما کا تعیین کیا گیا۔

مولانا محمد جواد عالم مظاہری،مولانا رحمت اللہ مدنی،مفتی امجد قاسمی دھنہاری، قاری شہاب الدین عرفانی ،قاری ساجد مٹھیا، مولانا اسلم جمالی قاسمی، قاری بشیر الدین عرفانی، مولانا نذر عالم، مولانا صابر مظاہری،مولانا عبدالودود امام مسجدسنت پور،مولانا رحمت اللہ ملہنیا،مولانا رحمت اللہ امام مسجد گئور،

قاری اسرافیل بلوا،مولوی اعجاز اسلام پور،مکھیاسلیم اللہ گھیورا،جباب اطیع اللہ لچھمی پور،جناب ذوالفقار چپور،مولوی عبدالقیوم چپور،قاری فیاض مٹھیا شامل ہیں۔

انتخابی میٹنگ کے انتظام و انصرام کے سلسلہ میں 17 اگست بروز منگل ذمہ داران پرمشتمل ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مولانا محمد عزرائیل مظاہری،قاری محمد حنیف عالم مدنی،انجینئر عبد الجبار، مولانا اسعد اللہ مظاہری،مولوی درخشید انور،مفتی محمد شمیم مکی،مولانا محمد جواد عالم مظاہری،مولانا محمد صابر مظاہری،قاری شہاب الدین عرفانی،قاری ومولانا اسرارالحق قاسمی، قاری بشیر الدین عرفانی،مولانا نذر عالم،قاری فیاض مٹھیا،مولاناروشن مظاہری اور مولانا انوار الحق قاسمی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے