والدین اپنے بچوں کی سوشیل کلچر عادتوں پر گہری نظر رکھیں ، دین کی دعوت انبیؑا کامشن

والدین اپنے بچوں کی سوشیل کلچر عادتوں پر گہری نظر رکھیں،دین کی دعوت انبیؑا کامشن

ضلعی و مقامی جمعیت اہل حدیث تانڈورکے زیر اہتمام دو روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ کا انعقاد ، علماء کرام کا خطاب

تانڈور۔3۔ مارچ (سحرنیوز ڈاٹ کام)

ضلعی و مقامی جمعیت اہل حدیث تانڈورکے زیر اہتمام دو روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں زائد از65طلباء نے حصہ لیا ۔اس دور روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ کے دوران دعوت دین کے تمام موضوعات پر روشنی ڈالی گئی اور اس میں عبد المحصی عمری کرنول نے اسلام کا پیغام سب کے لیے، عبدالشکور عمری نے دعوت کس کے لیے، ڈی۔ ضیاء الرحمن عمری نے اللہ کا تعارف، ناصر نظامی نے قرآن مجید سب کے لیے کے عنوانات پر ان طلباء کو درس دئیے گئے تھے جس سے طلباء نے بھرپور استفادہ کیا۔

بعد ازاں دعوۃ کے جذبے کیساتھ برادران وطن تک اسلام کی دعوت پہنچائی گئی اس دعوتی کام کے دوران برادران وطن نے اللہ کا تعارف اور اسلامی تعلیمات کی بغور سماعت کی اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئے ۔ اس دو روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ کے آخر میں مسجد عمرا ور مسجد رابعہ حیدرآباد روڈ میں اختتامی جلسہ عام مولانا خلیل الرحمن محمدی کی زیرنگرانی اور مولانا حافظ عثمان غنی محمدی کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس جلسہ کی نظامت مولوی شکیل عمری نے کی جبکہ افتتاحی کلمات مولانا نذیر احمد جامعی نے ادا کیے اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ سمیع اللہ جامعی نے سوشیل کلچر اور اس کے نقصانات پرمدلل انداز میں بیان کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور انکی صحیح تربیت کو یقینی بنائیں۔

مولانا عبدالرحیم خرم نے جنّتی عورت کے عنوان پر اپنے خطاب میں خطاب کہا کہ عورتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے شوہروں کی فرمانبرداری کریں مولانا نے حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو عورت اپنے شوہر کی نافرمانی کرے گی وہ جنت میں نہیں جائے گی۔

مولانا عبدالمحصی عمری نے دعوت دین نا پہنچانے کے نقصانات کے عنوان پر اپنے خطاب میں کہا کہ تمام انبیاؑ کا مشن دعوت دین کو پہنچانا اور تمام انسانیت کو ایک اللہ کی طرف دعوت دینا، شرک سے روکنا تھااگر ہم آج کے اس دؤر میں یہ کام نہیں کرینگے تو آنے والی نسلیں برباد ہو جائیں مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کسی علاقے میں دین کا پیغام نا پہنچایا جائے تو وہاں پر اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے. انہوں نے تمام مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تمام انسانیت کو خالص توحید کی دعوت دیں اگر نہیں دیں گے تو اللہ کے غضب کا شکار ہونگے۔

مولانا حافظ عثمان غنی محمد ی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہم رب کو راضی کرنے والے کام کریں اور خواتین کو مساجد سے دور نا رکھیں انہیں بھی دین کی تعلیمات سے آراستہ کریں ۔ اس جلسہ میں امیر مجلس مشاورت مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور جناب محمد خورشید حسین کے علاوہ دیگر دیگر ذمہ دار بھی شریک تھے ۔آخر میں مولانا عبدالرشید جامعی کے شکریہ کیساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں۔