سعودی عرب میں کوویڈ ویکسین کے دونوں ٹیکے لے کر آنیوالے ہندوستانی شہریوں کو واپسی کے لیے قورنطین کا لزوم نہیں

سعودی عرب میں کوویڈویکسین کے دونوں ٹیکے لے کر آنیوالے ہندوستانی شہریوں کو واپسی کے لیے قورنطین کا لزوم نہیں

سعودی عرب/ریاض:24۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

ایسے ہندوستانی شہری جنہوں نے سعودی حکومت میں اپنے قیام کے دؤران اگر کوویڈویکسین کے دونوں ٹیکے وہاں لے چکے ہیں اور وہ ہندوستان آئے ہوئے ہیں ان کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ وہ کسی تیسرے ملک میں دو ہفتوں کا قورنطین کیے بناء سیدھے سعودی عرب واپس ہوسکتے ہیں۔

اس سلسلہ میں انڈین ایمبیسی ریاض نے آج اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے۔

اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ سعودی مملکت نے یہ اعلان کیا ہے کہ کوویڈ ویکسین کے دونوں ٹیکے سعودی عرب میں لینے کے بعد ہندوستان آئے ہوئے شہری اب سیدھے سعودی عرب پہنچ سکتے ہیں۔

اور انہیں کسی تیسر ے ملک میں قورنطین کرکے واپس آنے کا لزوم نہیں رہے گا۔ساتھ ہی انڈین ایمبیسی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس پر عمل آوری سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔