تلنگانہ میں رات کے لاک ڈاؤن کی جھوٹی اطلاع پرمشتمل نقلی جی او پھیلانے والا سنجے کمارگرفتار

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں رات کے لاک ڈاؤن کی جھوٹی اطلاع پرمشتمل نقلی جی او پھیلانے والا سنجے کمارگرفتار

حیدرآباد : 5۔اپریل (سحر نیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد پولیس نے تیز رفتار تحقیقات کے ذریعہ اس شخص کو آج گرفتار کرلیا ہے جس نے یکم اپریل کو ایک نقلی جی او (گورنمنٹ آرڈر) سوشیل میڈیا بالخصوص وہاٹس ایپ پر جاری کرتے ہوئے عوام میں تشویش اور پریشانی کی لہر دؤڑادی تھی کہ فوری اثر کیساتھ یکم اپریل سے 30 اپریل تک ریاست تلنگانہ میں رات کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں آج گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت شری پتی سنجے کمار کے طورپر ہوئی ہے جو آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کا متوطن اورپیشہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے۔

اس سلسلہ میں حیدرآباد پولیس اور سائبر کرائم سیل نے تیزرفتار کارروائی کرتے ہوئے اس جعلی جی او پھیلاکر عوام میں دہشت پیدا کرنے والے شخص کو آج گرفتار کرلیا ہے۔
اس سلسلہ میں آج پولیس کمشنریٹ حیدرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹرانجنی کمارنے گرفتار کیے گئے  شری پتی سنجے کمار 48 سالہ کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سنجے کمار کاروے اینڈ کمپنی میں بطور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس کا تعلق درگاہ مٹا ، نیلور ٹاؤن سے ہے کو کہ حیدرآباد کے مادھا پور میں رہائش پذیر ہے۔

کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ سنجے کمار نے لاک ڈاؤن کے اعلان پرمشتمل جعلی جی او خود اپنے لیاپ ٹاپ میں تیار کرکے ایک وہاٹس اپ گروپ میں اپنے موبائل نمبر  9849062682 کے ذریعہ پی ڈی ایف فائل کی شکل میں شیئر کردیاتھا جس میں 40 گروپ ممبرس تھے اس گروپ سے یہ جعلی جی او کئی وہاٹس اپ گروپس میں شیئر اور فارورڈ ہوکر پوری ریاست کیساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے وہاٹس گروپس اور دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر اور نجی طورپر وائرل ہوگیا۔

کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہا کہ اس جعلی جی او کی اطلاع کے بعد عوام میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ جسکے فوری بعد حیدرآباد سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں اس جعلی جی او کو بناکر پھیلانے والے نامعلوم شخص کیخلاف ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیا تھا۔اور سائبر کرائم کی ٹیم نے بعد تحقیقات سنجے کمار کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے Dell کمپنی کا ایک لیاپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلیاگیا ہے۔

ساتھ ہی کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے انتباہ دیا ہے کہ نقلی جی اوز اور افواہوں پرمشتمل یا اشتعال انگیز مواد کو سوشیل میڈیا پر پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس نقلی جی او کے متعلق یکم اپریل کی تفصیلی رپورٹ اس لنک کو کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہے۔

سوشیل میڈیا پر تلنگانہ میں شام 6 بجے سے صبح 8 بجے تک لاک ڈاؤن کی جھوٹی افواہ وائرل کردی گئی

 

شری پتی سنجے کمار کی جانب سے یکم اپریل کو وائرل کیا گیا نقلی جی او۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے