حیدرآباد ایرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے قبضہ سے
8 لاکھ روپئے مالیتی سعودی ریال اور یواے ای کے درہم ضبط
حیدرآباد: 22۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پر محکمہ کسٹم کے عہدیداروں نے آج حیدرآباد سے شارجہ جانے والے ایک مسافر کے قبضہ سے سعودی عرب کے ریال اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درہم ضبط کیے گیے ہیں۔
کسٹم عہدیداروں کےمطابق آج 22 ڈسمبر کی صبح حیدرآباد سے انڈیگو کی فلائٹ 6E 1405 کے ذریعہ شارجہ جارہے ایک مسافر کی تلاشی کے بعد اس کے قبضہ سے بیرون ممالک کی کرنسی کی ضبط کی گئی۔
حیدرآباد ایرپورٹ کے کسٹم عہدیداروں کے مطابق اسمگلنگ میں مصروف اس مسافر کے پاس سے 25,000 سعودی عرب کے ریال اور 22,500 متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درہم ضبط کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا گیا اور اس مسافر کے خلاف ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے محکمہ کسٹم کے عہدیداروں کے مطابق اس بیرون ممالک کی ضبط شدہ کرنسی کی ہندوستانی کرنسی میں جملہ مالیت 8,00,795 روپئے ہے۔
وہیں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر محکمہ کسٹم عہدیداروں نے 18 ڈسمبر کو دُبئی سے فلائٹ نمبر FZ 439کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 244.150 گرام سونا ضبط کیا تھا۔ جسے اس مسافر نے اپنے لگیج میں چھپاکر لایا تھا۔

حیدرآباد ایرپورٹ کےکسٹم عہدیداروں نے اس ضبط شدہ سونا کی قیمت 12.04 لاکھ روپئے بتائی تھی۔اس مسافر کے خلاف بھی ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
HyderabadInternationalAirport #HyderabadCustoms#

